کیا کوہ نور ہیرا پنجاب کی حدود سے لے جایا گیا؟ عدالت

0
55

کیا کوہ نور ہیرا پنجاب کی حدود سے لے جایا گیا؟ عدالت

لاہور ہائیکورٹ میں کوہ نور ہیرا واپس پاکستان لانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی عدالت نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان معاہدے کی تفصیلات طلب کر لیں،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ مجھے علم نہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان اسطرح کا کوئی معاہدہ ہے، عدالت نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا کوہ نور ہیرا پنجاب کی حدود سے لے جایا گیا؟ کیا دونوں ممالک میں نوادرات واپس کرنے کا قانون یا معاہدہ ہے؟

درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ دونوں ممالک نے اس طرح کے معاملات پر معاہدہ بھی کیا ہے، برطانیہ نے یورپی ممالک کو لی گئی انکی ثقافتی اشیا واپس کر دی تھیں،

درخواستگزار کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے ہیرا مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سنگھ سے چھینا تھا اور برطانیہ لے گئے تھے .درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جب1953 میں ملکہ الزبتھ ثانی نے برطانیہ کا تخت سنبھالا تو دلیپ سنگھ سے چھینا گیا کوہ نور ہیرا اس کے تاج کا حصہ تھا کوہِ نورہیرا پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے ملکہ ا لزبتھ کا اس پر کوئی حق نہیں۔

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کوہ نور ہیرا برطانوی حکومت سے واپس لینے اور پاکستان لانے کا حکم دیا جائے

دنیا کا قیمتی لاہور ڈائمنڈ ہار، ملکہ برطانیہ اور ایک مسکراہٹ

ارطغرل ہمارے لئے خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے ، سینیٹر فیصل جاوید اینگن کی حمایت میں بول…

اسرا بلجیک ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کی درخواست پر ہوئی سماعت

Leave a reply