کیا مریم نواز نے نیب کے سوالنامے کا جواب دیا تھا؟ عدالت

0
26
کیا-مریم-نواز-نے-نیب-کے-سوالنامے-کا-جواب-دیا-تھا؟-عدالت #Baaghi

کیا مریم نواز نے نیب کے سوالنامے کا جواب دیا تھا؟ عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدرکی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

کشمیر انتخابی مہم میں مصروفیت کے باعث مریم نواز نے حاضری سے استثنٰی کی درخواست دے دی نیب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفرنے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے ، ن لیگی وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 6 ارکان پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دی، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو 60 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا،جے آئی ٹی نے 10 جولائی 2017 کو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی،سپریم کورٹ کے حکم پر والیم ٹین کے علاوہ تمام والیم فریقین کو فراہم کیے گئے، 28جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیدیا،نواز شریف کو بیٹے سے قابل وصول تنخواہ وصول نہ کرنے پر نااہل کیا گیا،

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جن لوگوں کے نام لیے جارہے ہیں، انکے خلاف بیرون ملک سے چیزیں مانگی ہے،  جیسے ان کے خلاف ہمیں کوئی جواب آجاتا ہے ہم فائل کریں گے،وکیل نے کہا کہ ڈی جی نیب نے نواز شریف، مریم نواز اور محمدصفدر کو کال آپ نوٹس بھیج دیا تھا،وکیل امجد پرویز نے مریم نواز اور محمد صفدر کو گئے نیب کال اپ نوٹس عدالت کو پڑھائے ،وکیل نے کہا کہ 22 اگست 2017 کو مریم نواز اور محمدصفدر کی جانب سے نیب کال آپ نوٹس پر جواب جمع کرایا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کال اپ نوٹس کے پرائمری سوال کا جواب ہی آپ نے نہیں دیا، عدالت نے مریم نواز کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا مریم نواز نے نیب کے سوالنامے جواب دیا تھا؟ نیب نے سوال نامہ بھیجا تھا مریم نواز کو ہاں یا ناں میں جواب دینا تھا،

مریم دیکھتی رہ گئی،شہباز شریف نے بھی پاکستان سے جانے کا ارادہ کر لیا

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی عدم پیشی، سماعت ملتوی

شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا

ملکی سلامتی ،ریاستی اداروں کیخلاف شرانگیز پریس کانفرنس پر جاوید ہاشمی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے

مقدمہ درج ہونے کے بعد جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل

پولیس میرا گھر گرانے پہنچ گئی، میں گرفتاری دے رہا ہوں، جاوید ہاشمی کی دہائی

Leave a reply