فاتح کپتان کو ٹرافی دینے کی ویڈیو وائرل،کیا مودی واقعی بھاگ گئے؟

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ میں بھارت کو بھارت کی زمین پر شکست دی تو بھارتی وزیراعظم مودی کا چہرہ بھی مرجھایا نظر آیا، مودی فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے آئے تو پکڑا کر چل دیئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین مودی کے تضحیک آمیز رویے پر سیخ پا ہو گئے اور کہا بھارت میزبانی کے آداب تک بھول گیا.
مودی کے آبائی علاقے احمد آباد میں ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا تھا،آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی، ورلڈ کپ کی ٹرافی دینے کی تقریب ہوئی تو بھارتی وزیراعظم مودی آئے اور آسٹریلیا کے کپتان کو ٹرافی پکڑا کر بغیر ہاتھ ملائے چل پڑے، آسٹریلوی کپتان بھی مودی کے اس رویے کو دیکھتے رہے،مودی کی اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور صارفین نے مودی پر کڑی تنقید کی،
This is the unedited clip! pic.twitter.com/xUgVJTLSTV
— Abhinav Prakash (@Abhina_Prakash) November 19, 2023
حقیقت اس کے برعکس ہے، سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کو کسی ایڈیٹنگ کے بغیر دکھایا گیا ہے کہ مودی نے نہ صرف آسٹریلوی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی بلکہ اسٹیج سے اتر کر باقی آسٹریلوی ٹیم سے بھی ملے،
Celebrations in the Aussie camp! 🎉#CWC23 #INDvAUS pic.twitter.com/VTMgCUrb1f
— ICC (@ICC) November 19, 2023
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہندوانتہاپسندوں کے ہیرو نریندر مودی سے اسی قسم کے رویے کی توقع تھی،مودی کے اس رویے نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کیا،ایک صارف کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو شرم آنی چاہیے ٹرافی دینے کے بعد بھاگ گیا
ایک صارف نادرہ مشتاق سید کا کہنا تھا کہ کم ظرف انڈین ،یہ لوگ کس قدر متعصب اور مغرور ہیں کہ مودی نے ٹرافی تو جیسے آسٹریلن ٹیم کے کپتان کے منہ پر دے ماری ہو ۔۔۔۔ دیکھیں کیسی بے رخی سے رخصت ہوا !!!
کم ظرف انڈین
یہ لوگ کس قدر متعصب اور مغرور ہیں کہ مودی نے ٹرافی تو جیسے آسٹریلن ٹیم کے کپتان کے منہ پر دے ماری ہو ۔۔۔۔
دیکھیں کیسی بے رخی سے رخصت ہوا !!!#AustraliaChampi pic.twitter.com/IG7TZUjKJZ— Nadira Mushtaque Syed (@naadiisporty) November 20, 2023
ایک اور صارف زبیر علی خان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو نیچا دکھانے کے کے لیے ویڈیو کا ایک حصہ کاٹ کر سوشل میڈیا پر پھیلایا جارہا ہے حقیقت اس کے برعکس ہے پورا کلپ دیکھیں مودی نے ٹرافی دینے کے بعد مبارکباد بھی دی۔۔۔ یوں نہ کیجئے مقابلہ کریں ہم کہاں کھڑے ہیں اس بات کا جائزہ لیں ۔
نریندر مودی کو نیچا دکھنا کے کے لیے ویڈیو کا ایک حصہ کاٹ کر سوشل میڈیا پر پھیلایا جارہا ہے حقیقت اس کے برعکس ہے پورا کلپ دیکھیں مودی نے ٹرافی دینے کے بعد مبارکباد بھی دی۔۔۔ یوں نہ کیجئے مقابلہ کریں ہم کہاں کھڑے ہیں اس بات کا جائزہ لیں ۔۔۔
pic.twitter.com/dZHWBofKpG— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) November 20, 2023
آسٹریلیا کے جیت پر پاکستانی کر کٹرز کی رائے
کمنز پٹ نے انڈین کراؤڈ کو واقعی خاموش کر دیا
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار