کیا ملزم کو پیش کرنے سے سپریم کورٹ کی عمارت اڑ جائے گی؟ چیف جسٹس برہم

0
27
نیب کا رویہ غیرذمہ دارانہ،سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سپریم کورٹ

کیا ملزم کو پیش کرنے سے سپریم کورٹ کی عمارت اڑ جائے گی؟ چیف جسٹس برہم

سپریم کورٹ میں عارف گل نامی ملزم کے حبس بےجا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا عارف گل کو لیکر آئے ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ عارف گل حراستی مرکز میں ہے، عدالت لانا مشکل ہے، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا عارف گل کو پیش کرنے سے سپریم کورٹ کی عمارت اڑ جائے گی؟عارف گل کو پیش نہیں کرنا تو سپریم کورٹ کو تالا لگا دیتے ہیں، عارف گل کو آج ہی پیش کریں،عارف گل کو پیش نہ کیا تو وزیر اعظم کو بلا لیں گے،

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے پاس ڈیفنس کی مشینری کو بھی بلانے کا اختیار ہے، عارف گل کی شہریت کا ایشو 2019 سے ابتک حل کیوں نہیں ہوا،2019سے ابتک معاملہ پر انکوائری چل رہی ہے،ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ عارف گل نے افغان بارڈر ایریا کے قریب فوجی کیمپ پر حملہ کیا،

سپریم کورٹ نے عارف گل سے متعلق کیس سماعت کل تک ملتوی کر دی ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عارف گل کو پیش کرنے کیلیے مہلت مانگی سپریم کورٹ نے ملزم کو کل عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی

عارف گل پر افغان بارڈر پر فوجی کیمپ پر حملہ کرنے اور پشاور میں سلیپرز سیل چلانے کا الزام ہے جس پر عارف گل کو کے پی کے حراستی مرکز میں زیر حراست رکھا گیا ہے

@MumtaazAwan

کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج

سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

Leave a reply