کیا نابینا افراد مقابلے کے امتحان کے اہل ہوسکیں گے؟ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

0
24

لاہورہائی کورٹ میں نابینا افراد کو مقابلے کے امتحان میں شرکت کی اجازت دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ہے، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی ڈویژن بینچ نے اپیل خارج کردی ہے، عدالت نے نابینا افراد کو مقابلے کے امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے کیخلاف اپیل پرفیصلہ محفوظ کر لیا ہے.

عدالت کے روبرو حافظ عبدالرحمان ہاشمی نے پراسیکیوٹر بھرتی کے امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر چیئرمین پبلک سروس کمیشن سمیت دیگران کو فریق بنایا ہے.

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عامرنامی ایک شخص کو پبلک سروس کمیشن پہلے امتحان کا اہل قرار دے چکا ہے، پبلک سروس کمیشن والے کسی بھی امتحان میں شرکت کا اہل نہیں سمجھتے، عدالت قانون اور آئین کی روشنی میں پبلک سروس کمیشن کو ہدایت جاری کرے، نابینا افراد کو دیگر مقابلے کے امتحان میں شرکت کا اہل سمجھا جائے.

Leave a reply