مونال کی بندش کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،کیا پھر دارالحکومت کو پنجاب کے حوالے کر دیں؟ عدالت

0
40
لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

مونال کی بندش کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،کیا پھر دارالحکومت کو پنجاب کے حوالے کر دیں؟ عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مونال کی بندش کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ،وکیل نے کہا کہ مونال کو میرٹ پر ضابطہ کار کے مطابق 15 سال کی لیز ملی،طے پایا تھا لیز مزید 15 سال کیلئے بڑھائی جائے گی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا پھر دارالحکومت کو پنجاب کے حوالے کر دیں؟ ایسا کرتے ہیں 1910 کا اسٹیٹس بحال کرتے ہیں ،کوئین آکر کنٹرول کر لے، ابھی سنگل بینچ کا تفصیلی فیصلہ نہیں آیا آپ نے پہلے ہی چیلنج کر دیا،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وجوہات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تو سامنے آنے دیں، مونال کا خود اس کیس میں عدالت آنے کا کیا تعلق بنتا ہے؟

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں معاہدے غیر قانونی ہیں، دوسرا تو آپ کو کرنا ہی نہیں چاہیے تھا، کوئی تنازعہ پیدا ہوا تھا تو آپ کو کسی عدالت ہی جانا چاہیے تھا،عدالت نے انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply