کیا پریانکا چوپڑا شاہ رخ خان کےلئے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں‌موجود تھیں؟

0
58

بالی وڈ‌ کنگ شاہ رخ خان جو کہ سعودی عرب میں موجود تھے وہاں انہوں نے پہلے اپنی فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کی اس کے بعد انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی اور پھر وہاں ریڈ‌ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی وہاں انہیں ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا. اس موقع کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب شاہ رخ خان ایوارڈ وصول کررہے تھے اس وقت پریانکا چوپڑا ان کے سامنے بیٹھی ہوئی تھیں . اس موقع پر پریانکا چوپڑا بڑی آستینوں کے ساتھ چمکدار خاکستری گاؤن کے ساتھ میں ہیروں کا قیمتی ہار پہنے ہوئیں تھیں. پریانکا چوپڑا نے ریڈ کارپٹ پر فوٹوگرافرز کو پوز بھی دیا. خبریں یہ بھی ہیں‌کہ اس

موقع پر پریانکا کے ساتھ ساتھ کاجول بھی موجود تھیں اور اپنے دوست کو ملنے والے ایوارڈ‌کی خوشی منا رہی تھیں . یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی اگلے برس تین فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں جن میں ڈنکی ، پٹھان اور جوان شامل ہیں .
جبکہ پریانکا چوپڑا روسو برادرز کی ویب سیریز Citadel on Amazon Prime اور دو فلموں: Ending Things اور Love Again میں نظر آئیں گی۔ پریانکا اگلے برس کترینہ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کریں گی.

Leave a reply