کیا صنم سعید اور محب مرزا ایک ہوگئے؟‌

اداکار محب مرزا اور اداکارہ آمنہ شیخ کی جب سے شادی ٹوٹی ہے تب سے صنم سعید کا نام محب مرزا کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا کہا جاتا رہا کہ صنم سعید کی وجہ سے دونوں کے رشتے میں خرابی آئی. تاہم آمنہ اور محب کی طلاق کے بعد آمنہ نے شادی کر لی تھی. اب کہا جا رہا ہے کہ صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کر لی ہے. ان افواہوں کی تصدیق اور تردید تاحال دونوں کی طرف سے نہیں‌ کی گئی اور دونوں نے کبھی بھی اپنے افئیر کو تسلیم نہیں‌کیا. اب تازہ افواہ یہ ہے کہ دونوں نے شادی کر لی ہے. ایسی افواہیں تب اڑیں جب نیو ائیر کے موقع پر صنم سعید نے صنم سعید نے ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں‌محب مرزا کو دیکھا جا سکتا ہے. صنم نے انسٹاگرام پر سال 2022 کی جھلکیوں کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں

محب مرزا ان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ محب کے ساتھ کئی رومانوی تصاویر بھی اس ویڈیو کا حصہ ہیں۔وڈیو میں‌ صنم سعید کے ساتھ محب مرزا کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں نے شادی کر لی ہے. صنم سعید کی جانب سے شئیر کردہ اس وڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچپسپ تبصرے کئے اور کہا کہ وڈیو اچھی ہے لیکن یہ بھی بتائیے کہ کیا آپ دونوں نے شادی کر لی ہے. کسی صارف نے کہا کہ آپ کے محب کے علاوہ بھی دوست ہیں لیکن اس وڈیو میں صرف محب ہی کیوں نظر آرہے ہیں.

Comments are closed.