کیا شاہی محل نے میگھن اور ہیری کے نسل پرستی کے الزامات کا اعتراف کر لیا؟

0
30
کیا شاہی محل نے میگھن اور ہیری کے نسل پرستی کے الزامات کا اعتراف کر لیا؟ #Baaghi

رواں برس مارچ میں ڈیوک اینڈ ڈچزآف سسیکس نےمعروف امریکی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران برطانوی شاہی خاندان پر نسل پرست ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بکنگھم پیلس کی جانب سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے لگائے گئے نسل پرستی کے الزامات کا اعتراف کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اب چند مہینوں بعد شاہی محل نے اعتراف کیا کہ شاہی محل کےتمام تر عملےکو برابری کا مقام دینےکے لیےمزید کام کرنا ہوگا۔

میگھن اور ہیری کے انٹر ویو کے بعد ، محل نے 2020-2021 کے اپنے سالانہ مالی ریکارڈ کو جاری کیا تو نسلی اقلیتی ملازمین کا تناسب اگلے سال تک 10 فیصد تک بڑھانے کے ہدف کے ساتھ 8.5 فیصد رہا ۔

محل کے ایک ذرائع نے بتایا کہ یہ تعداد عوامی کردی گئی ہے تاکہ کسی سے کچھ چھپا نہ رہے اور محل کے دروازوں کے پیچھے ہونے والی پیشرفت کے لیے شاہی خاندان جوابدہ ہو۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنی کوششوں کے باوجود وہاں نہیں ہیں جہاں ہم ہونا چاہتے ہیں یہ نہیں ہے کہ اس عرصے کے دوران برابری اور شمولیت کے اقدامات میں پیشرفت نہیں کی جارہی ہے ، بس بات اتنی ہے کہ وہ نتائج برآمد نہیں ہوئے جو ہم چاہتےہیں ۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کا اوپرا ونفرے کو دیئے گئے تہلکہ خیز انٹرویو میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے تھے

میگھن مارکل نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں سیمی گریوال

میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے متعلق کیا بڑا انکشاف

برطانوی وزیراعظم کا میگھن مارکل کےانٹرویو پرکوئی بھی تبصرہ کرنے سےگریز

پرنس ہیری اور میگھن کے تہلکہ خیزانٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی

شہزادی ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی خاندان پر الزامات ،ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا

برطانوی شاہی خاندان سے ایک برس قبل علیحدگی کے بعد ان دونوں کا پہلا مشترکہ انٹرویو تھا انٹر ویو میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان میں رہتے ہوئے بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا-

دوسری جانب اس وقت برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے نسل پرستی کے دعوؤں پر رد عمل کے لیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا تھا یہاں تک کہ برطانوی وزیراعظم نے بھی اس انٹرویو کے حوالے سے کوئی بھی تبصری کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا تھا کہ شاہی خاندان کے معاملات پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ملکہ کا یکجہتی کا کردار قابل تحسین ہے۔

پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

Leave a reply