کیا یہ کورٹ پارلیمنٹ سے اختیارات واپس لے لے؟ عدالت کے ریمارکس

0
32
لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

کیا یہ کورٹ پارلیمنٹ سے اختیارات واپس لے لے؟ عدالت کے ریمارکس

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ طریقہ کار میں تبدیلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

درخواست گزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست واپس لے لی ،عدالت نے کہا کہ جب ترمیم ہو جائے تو درخواست گزار درخواست دائر کر سکتا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تو پٹیشن قبل از وقت ہے،صدر نے معاملہ واپس بھیج دیا ،جب ترمیم ہی نہیں ہوئی تو عدالت کیسے فرض کر سکتی ہے ؟ عین ممکن ہے جو آپ کہہ رہے ہیں پارلیمنٹ اس پر نظر ثانی کر لے،ابھی تو آپ نے بل کو چیلنج کیا ہے ترمیم تو ہوئی ہی نہیں ، وکیل نے کہا کہ 2018 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکومت نے قانون سازی کرنی ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ کورٹ پارلیمنٹ سے اختیارات واپس لے لے؟ وکیل نے کہا کہ عدالت اس درخواست کو زیر التوا رکھ لے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے الیکشن میں کیا اوورسیز پاکستانیز نے پوسٹل بیلٹ کا حق استعمال نہیں کیا ؟امریکہ میں 13 ریاستیں ہیں جو  اوورسیز امریکیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیتیں،

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Leave a reply