کیا یہ کہنا چاہتے ہیں کہ مجھے حکومت دو ورنہ ملک ٹوٹ جائے گا؟شیری رحمان
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نےعمران خان کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جس طرح کی بیان بازی کی جاری ہے وہ تشویشناک ہے،
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مسلسل نفرت اور اشتعال کے بیانیے کو ہوا دے رہی ہے،عمران خان سے منسوب بیان میں وہ خود کا شیخ مجیب سے موازنہ کر رہے ہیں،تحریک انصاف آئین، جمہوری اصولوں اور ملک کی دھجیاں بکھیر کے "غدار” ڈھونڈنے نکلے ہیں،انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو وفاقی حکومت بنانے کی دعوت دی لیکن اپنی انا اور نااہلی کی وجہ سے یہ حکومت نہیں بنا سکے،اب یہ شیخ مجیب بننے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو کئی بار ڈائیلاگ کی دعوت دی ہے لیکن انہوں نے سیاسی جماعتوں سے نہیں کسی اور سے مذاکرات کرنے ہیںجب ادارے ان سے مذاکرات کرنے سے انکار کریں تو ان کو شیخ مجیب یاد آ جاتا ہے،عمران خان کس طرح کا پیغام دے رہے؟ کیا یہ کہنا چاہتے ہیں کہ مجھے حکومت دو ورنہ ملک ٹوٹ جائے گا؟ عمران خان ‘میں نہیں تو ملک نہیں’ کی سیاست نا کریں، تحریک انصاف غداری کے سرٹیفیکٹ دینا بند کرے، اس انتشار اور نفرت کی آگ نے ملک کو پہلے ہی بہت نقصان دیا ہے،
یہ لوگ ملک دشمن ، کہتے ہیں کہ ہم نہیں تو پاکستان بھی نہیں،عطا تارڑ
ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے