کیا آپ نے آج چینی کی قیمت کے بدلے کشمیر کا سودا کیا؟ شاہد خاقان عباسی

0
45

کیا آپ نے آج چینی کی قیمت کے بدلے کشمیر کا سودا کیا؟ شاہد خاقان عباسی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے سب کونظر آرہا ہے،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو جو سمری ارسال کی گئی تھی انہوں نے پڑھی ہی نہیں،سمری پالیسیوں سے متصادم تھی،وزیراعظم ملکی خارجہ پالیسی کے بارے میں جانتے ہیں،ای سی سی نے سمری کی منظوری دی حکومت کو سمری کی منظوری کی جلدی کیوں تھی؟افسوس ہوتا ہے کس قسم کےحکمران ملک پرمسلط ہیں،بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی سمری جلد بازی میں کیوں منظورکی گئی ؟کیا آپ نے آج چینی کی قیمت کے بدلے کشمیر کا سودا کیا؟ کیا ہم نے قبول کر لیا جو انڈیا نے کشمیر پر کیا، کیا ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہٹ گئے ہیں ، ہماری خارجہ پالیسی بھارت بارے کیا ہے اس سوال کا جواب سارا پاکستان مانگتا ہے، یہ وہی حکومت ہے جس نے 11 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کر کے ملک میں چینی کا بحران پیدا کیا، اسوقت چینی 53 روپے کی تھی، یہ وہی کابینہ، وہی لوگ ہیں، اب چینی سو سے بھی زیادہ پر کلو ہے، انہوں نے ملک کی معیشت کا سودا کیا، اب کشمیر کا سودا کرنے جا رہے ہیں، کشمیر کا سودا منظور نہین، کشمیر کا فیصلہ پاکستانی وکشمیری عوام کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا، پاکستانی عوام ،کشمیری عوام ،اپوزیشن اور کوئی فیصلہ قبول نہیں کرے گی

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پوچھے پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کرنے والا کون تھا، پی ڈی ایم کا شیرازہ نہیں بکھر رہا،پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی بات کریں، میں اہم بات کر رہا ہوں ،ہمارے عوام کشمیر پر کوئی سودا نہیں ہونے دیں گے ،کشمیر میں الیکشن ہو رہا ہے اگر اس الیکشن میں وہی ہوا جو 2018 کے الیکشن میں ہوا جو گلگت میں ہوا تو پھر ہم برداشت نہیں کریں گے،آزاد کشمیر میں الیکشن کے دن ووٹ پر پہرہ دیں گے

Leave a reply