کیا حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بڑھائیں؟ عدالت نے جواب طلب کر لیا

0
7

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی، رائو عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ اوگرا رولز کے خلاف حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی ہیں، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پٹرول منصوعات کی قیمتیں بڑھائی ہیں،

عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،ڈپٹی اٹارنی خواجہ امتیاز روسٹرم پر جا کر نوٹس قبول کر لیا،

جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کی جانب سے راو عبد الرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، راو عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ اوگرا کی سمری کے بغیر جون کے ختم ہونے سے پہلے ہی قیمتیں بڑھا دی گئیں،حکومت قانونی طور پر اوگرا کی سفارش کے بغیر قیمتیں نہیں بڑھا سکتی، حکومت کی پانچ دن پہلے قیمتوں میں اضافہ کے پیچھے بدنیتی شامل ہے، اوگرا کی ویب سائٹ پر آج بھی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اپ ڈیٹ موجود نہیں،

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

عمران خان قیمتوں میں اضافہ پڑھتا جا شرماتا جا ، خواجہ آصف

‏یادِ ٹویٹر عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے فون مرا ،رضا رومی کا خان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹ پر طنز

مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

راو عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ٹیکسز کو حکومت خواہشات کے مطابق بڑھا رہی ہے،ریاست میرے ساتھ اور اس عوام کے ساتھ کیا کر رہی ہے،کابینہ اجلاس میں سمری کے بارے میں کچھ نہیں ہوا ایک پریس ریلیز کے ذریعے پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں،کیوں کہ اوگرا کا نوٹیفکیشن ہی نہیں آیا اس لیے قیمت بڑھانے کے حکومتی حکم معطل کیا جائے، اوگرا کے جون کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کو پٹرول کی قیمت مقرر کرنے کی ہدایت کی جائے،

عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی.

Leave a reply