مزید دیکھیں

مقبول

کیارا ایڈوانی کے ساتھ شادی کی خبروں پر سدھارتھ ملہوترا نے آخر کار زبان کھول دی

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی چھ برسوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور ان کی شادی کی خبریں تبہی سے زیر گردش ہیں . دو ماہ پہلے خبریں آئیں کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں اور جلد ہی شادی کرنے والے ہیں. اطلاعات ہیں‌ یہ بھی آئیں کہ دونوں نے شادی کا وینیو بھی فائنل کر لیا ہے اور چندی گڑھ میں شادی ہو گی .سدھارتھ ملہوترا آج کل اداکارہ رشمیکا مندنا کے ساتھ اپنی آنے والی اسپائی تھرلر فلم مشن مجنو کی تشہیر میں مصروف ہیں اس سلسلے میں وہ بھرپورپرموشنزکررہے ہیں.یہ فلم 20 جنوری 2023 کو نیٹ فلکس پرریلیز ہو رہی

ہے. پرموشنز کے دوران سدھارتھ ملہوترا سے کسی صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیارا کے ساتھ آپ کی شادی کی خبروں میں‌کتنی صداقت ہے اور شادی کب کررہے ہیں. اس سوال کے جواب میں اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا "کہ میں اسی سال شادی کر رہا ہوں”. یاد رہے کہ سدھارتھ اور کیارا ایڈوانی اس وقت بالی وڈ کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والی جوڑی ہے . ان کی شادی کی خبریں اس وقت بالی وڈ‌کی سب سے زیادہ ڈسکس ہونے والی خبر ہے. کہا جا رہا ہے کہ دونوں کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور دونوں‌ کی فیملیاں اس ایونٹ کو یادگار بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں.