کشمور : اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اِضافہ ، پولیس خاموش تماشائی،مغویوں کے ورثاء احتجاج

کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)کشمور میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں دن بدن اِضافہ ہوتا جارہا ہے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انڈس ہائی وے سے مسلحہ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار اقبال نائچ کو اغوا کر لیا مغویوں کی ورثاء نے کشمور اور غوثِ پور شاہراہ کو دو طرف بلاک کر کے دھرنا دے دیا، ٹریفک معطل
تفصیلات کے مطابق کشمور اغوا انڈسٹری بن چکا ہے اغوا کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،انڈس ہائی وے سے مسلحہ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار اقبال نائچ کو اغوا کر لیا ہے 7 دنوں میں کمسن بچے سمیت 15 سے زائد افراد اغوا ہوچکے ہیں ،اقبال نائچ کے ورثاء نے کشمور قومی شاہراہ کو بلاک کر کے دھرنا دے دیا دوسری جانب غوث پور کے رہائشی ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے کے ورثاء نے غوث پور انڈس ہائی وے کو بلاک کر کے دھرنا دے دیا، دونوں اطراف روڈ بلاک ہونے سے سندھ پنجاب اور بلوچستان کی ٹریفک معطل ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،مغوی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ اقبال کار پر صادق آباد سامان لینے گیا تھا سامان کشمور شہر میں دوکان پر رکھنے بعد موٹر سائیکل پر گھر آ رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا ہے پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس دکھائی دے رہی ہے ایک ماہ قبل ہمارے نوجوان کو اغوا کیا گیا ہے ابھی تک بازیاب نہیں ہوا گزشتہ شب شہر کے عید گاہ محلہ سے تین سالہ کمسن بچے کو بھی اغوا کر لیا گیا تھا جب کہ ایک ہفتے کے دوران درجن سے زائد افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے اغوا براءِ تاوان کی وارداتوں میں دن بدن اِضافہ ہوتا جارہا ہے، شہری غیر محفوظ ہو چکے ہیں مظاہرین مغویوں کی بازیابی کے لیے مطالبہ کیا۔