گردے بیچنے والے ایجنٹس رنگے ہاتھوں گرفتار ، اہم انکشافات

0
32

راولپنڈی: گردے بیچنے والے ایجنٹس رنگے ہاتھوں گرفتار ، اہم انکشافات ،اطلاعات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے تھانہ نیو ٹاؤن، راولپنڈی کے علاقے سید پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گردے بیچنے والے ایجنٹس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان 25 سے 30 لاکھ روپے میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے میں ملوث نکلے۔

تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سید پور روڈ پر ایف آئی اے نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے کلینک کے خلاف کارروائی میں ڈاکٹر کامران عرف ڈاکٹر علی کو گرفتار کیا، جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ گردوں کی پیوند کاری کے لیے آپریشن کرنے والا ڈاکٹر نہیں بلکہ ٹیکنیشن ہے، جو خود کو جعلی طور پر ڈاکٹر کہلواتا ہے۔

معلوم ہوا کہ مذکورہ ملزم نے خاتون ریحانہ کنول سے اس کے بیٹے حسن علی کے گردے کی پیوند کاری کی مد میں 26 لاکھ روپے وصول کیے تھے، خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم نے گردے کی پیوند کاری کی جس سے حسن علی کا انتقال ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی ڈیل اسلام آباد جب کہ آپریشن راولپنڈی کے علاقوں میں ہوتے ہیں، جب کہ گردوں کی پیوند کاری کے لیے آپریشن کرنے والا بھی ڈاکٹر نہیں ٹیکنیشن نکلا۔

Leave a reply