شیخوپورہ : پیشی پر آئے شخص کو مخالفین نے کچہری میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)ضلع شیخوپورہ کچہری تاریخ پیشی پر آئے شخص کو مخالفین نے ضلع کچہری احاطہ میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ورثا نے نعش سٹرک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا لاہور سرگودھا روڈ بلاک پولیس کے خلاف نعرے بازی۔
شیخوپورہ کچہری میں قادر نامی شخص جو تاریخ پیشی پر آیا تھا اس کو مخالفین نے کچہری چوک میں گولیاں ماریں ہیں جس کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر ہو جانبر نا ہوسکا ہے اور جانبحق ہو گیا ہے مرنے والا شخص اقدام قتل کے مقدمہ میں اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ پیشی پر آیا تھا قتل کے بعد ورثا نے کچہری میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر لاہور سرگودھا روڈ کا بلاک کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے دوسری طرف پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم زین کو گرفتار کر لیا ہے احتجاج کے بعد پولیس نے لاش کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے جبکہ کچہری میں وکلاء کی جانب سے بھی پولیس سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات پر شدید احتجاج کیا ہے۔

Leave a reply