نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے پورا گاوں ہی ختم کردیا:100 سےزائد افراد قتل درجنوں شدید زخمی

0
37

بورکنافاسو:نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے پورا گاوں ہی ختم کردیا:100 سےزائد افراد قتل درجنوں شدید زخمی ،اطلاعات کے مطابق افریقی ملک بورکنافاسو میں دیہی باشندوں کے قتل عام کے دوران دسیوں افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ افریقی ملک بورکینافاسو میں دیہی باشندوں کے بہیمانہ قتل عام کے ایک واقعے میں دسیوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سرکاری میڈيا کے مطابق افریقی ملک بورکینافاسو میں متعدد دیہاتوں پر حملوں کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد مارے گئے ہیں۔

سیکورٹی اور مقامی ذرائع نے ہفتے کے روز خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران ایک حملہ آور بھی مارا گيا ہے۔ حکومت نے اس حملے کو رواں سال کا ہلاکت خیز ترین حملہ قرار دیا ہے تاہم حملہ آوروں کے بارے میں فی الوقت کچھ نہیں بتایا ہے۔

Leave a reply