مسلح افراد کی فائرنگ، 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

0
28

بنکاک:مسلح افراد کی فائرنگ، 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔صوبائی پولیس کے سربراہ کے مطابق واقعے کے بعد یالا جانے والی شاہراہ کو گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کی فوج کے ترجمان کرنل کیاٹیساک نیونگ کا کہنا ہے کہ یالا صوبے میں واقع دو چیک پوسٹوں سے خون آلودہ کپڑے بھی ملے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دوران حملہ آور بھی زخمی ہوگئے ہیں۔تھائی لینڈ کی فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افسران میں 4 خواتین اور ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوتھ چان اوچا کا کہنا تھا کہ اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد فوجی اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے بجائے اپنی توجہ سیکیورٹی رضاکاروں پر مرکوز کررہے ہیں کیونکہ وہ ان کا آسان ہدف ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ جنوبی تھائی لینڈ کا صوبہ یالا گزشتہ 15 سال سے باغیوں کے حملوں کی لپیٹ میں ہے اور اس دوران 7000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a reply