کن اضلاع میں تعلیمی ادارے کھلیں گے؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

0
39
کن-اضلاع-میں-تعلیمی-ادارے-کھلیں-گے؟-اسد-عمر-نے-اعلان-کر-دیا #Baaghi

کن اضلاع میں تعلیمی ادارے کھلیں گے؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، این سی او سی کی جانب سے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے نئی بندشیں لگائی جاتی ہیں

آج وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے نئی بندشوں کے حوالہ سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر دباو ہے کوشش ہے کہ آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے لاپرواہی اور ایس اوپیز کو نظر انداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنی 5300مریض اسپتالوں میں آکسیجن پر موجو دہیں،گزشتہ چند ہفتوں میں آکسیجن کی مانگ میں دوگنا اضافہ ہوچکاہے،صورتحال بہتر بھی ہوئی اور خطرہ ختم نہیں ہوا، ہم نے 24 اضلاع میں 4 ستمبر کو کچھ بندشیں لگائی تھیں،24 اضلاع میں سے 18 میں بہتری نظر آ رہی ہے،6 اضلاع میں انتہا درجے کی بندشیں قائم رہیں گی، پنجاب کے 5اضلاع لاہور ، فیصل آباد، ملتان سرگودھا اور گجرات میں بندشیں قائم رہیں گی،

اسد عمر نے تعلیمی اداروں کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 16 ستمبرسے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے ،پنجاب کے 5 اور خیبر پختونخوا کے ایک ضلع میں بندشیں برقرار رہیں گی،کاروبا ر کی مکمل بندش کی طرف نہیں جارہے انٹر سٹی بس سروس کےلیے 50فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی، حکومت کی کوشش ہے کہ حالات کو معمول پر لے کر آئیں 6 اضلاع میں آؤٹ ڈورڈائننگ کا ٹائم بڑھا کر 10 بجےتک کیا جا رہا ہے،پارکس اور جمز مکمل ویکسینیٹڈ افراد کے لیےکھول دیئے جائیں گے عوام کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ویکسی نیشن کرائیں،

دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے اہل افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں اتوار کا دن خصوصی طور پہ دوسری ڈوز کے لیے مقرر ہے

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

Leave a reply