کن دو ممالک میں‌ 30 لاکھ اموات کا خدشہ، تشویشناک خبر آگئی

0
20

کن دو ممالک میں‌ 30 لاکھ اموات کا خدشہ، تشویشناک خبر آگئی

باغی ٹی وی :بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی آئی آر سی نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے نقصانات کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مالی امداد کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام اور افغانستان جیسے ممالک کو امداد کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ وہاں کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور ان ممالک میں اقدامات اٹھانے کیلئے وقت بہت کم ہے۔

دنیا میں اس وقت 30 لاکھ سے زائد کورونا کے مریض ہیں اور 2 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت سے لیے گئے اعدادوشمار کی بنیاد پر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ پچاس کروڑ سے ایک ارب لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 30 لاکھ اموات ہوسکتی ہیں اور یہ اعدادوشمار دنیا کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے100مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،پنجاب میں کورونا کے 1510 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 22 کی حالت تشویشناک ہے،

سب سے زیادہ لاہور میں کورونا کے 1469 مریض ہیں،ننکانہ صاحب13، قصور 58، شیخوپورہ 19اورراولپنڈی میں 320 ،جہلم 59، اٹک 19،چکوال 4اورگوجرانوالہ میں کورونا کے163،سیالکوٹ 118، نارووال 15اورگجرات میں کورونا کے216 ،حافظ آباد 28، منڈی بہاوَالدین 30، ملتان 70اورخانیوال میں6،وہاڑی 49، فیصل آباد 58، چنیوٹ 11اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7،جھنگ 38، رحیم یار خان 65اورسرگودھا میں کورونا کے54 مریض سامنے آئے ہیں

میانوالی 20، خوشاب 14، بھکر 10، بہاولنگر 12اوربہاولپور میں19،لودھراں 4، ڈی جی خان 27، مظفر گڑھ 23اورلیہ میں کورونا کے 2، ساہیوال 2، اوکاڑہ 18 اورپاکپتن میں کورونا کے7 مریض ہیں.

پنجاب میں کرونا مریضوں میں اضافہ،سب سے زیادہ مریض کس ضلع میں؟

Leave a reply