شاہ سلمان کا بلوچستان میں سردی سے متاثرہ عوام کے لیے سعودی عرب سے امدادی پیکیج آگیا

0
47

کوئٹہ :بلوچستان میں کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم ۔ اطلاعات کے مطابق کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں گذشتہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔

اس پیکج کے تحت بلوچستان کے 10 اضلاع میں ریلیف پیکیج تقسیم کیا جاہے گا جبکہ ہرنائی کے 10 ہزار زلزلہ متاثرین گھرانوں کے علاوہ بکا خیل کیمپ کے 2100 شمالی وزیرستان IDPs میں بھی ریلیف پیکیج تقسیم کیا جاہے گا ۔

پیکیج میں 58000 رضائیاں اور 29000 کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں ۔

کنگ سلمان کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جاہے گا جس سے مجموعی طور پر 2 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہونگے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال سن 2020 میں بھی شاہ سلمان کی طرف سے پاکستان میں سردی سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف پیکج آیا تھا

سعودی عرب سے پاکستان کے سردی سے متاثرہ عوام کے لیے امدادی پیکیج جاری کردیا گیا، سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے 1 لاکھ 50 ہزار مستحقین کی مدد کے لیے سامان بھیجا تھا ۔

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے مستحق افراد کے لیے 180 ٹن وزنی امدادی پیکیج کے 30 ہزار تھیلوں میں سے ہر ایک میں 2 کمبل، جرابوں کے 5 جوڑے، دستانے اور ٹوپیاں موجود تھیں‌۔

ریلیف مرکز کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی طرف سے بھیجا گیا امدادی پیکیج پاکستان کے تمام صوبوں میں ہدایات کے مطابق تقسیم کیاگیا جس سے سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف ملا۔

پاکستانی حکام نے سعودی عرب سے آنے والا امدادی پیکیج وصول کر لیا۔ حکومت کی طرف سے سردیوں کے موسم میں سعودی فرماں روا کی طرف سے آنے والی امداد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Leave a reply