fbpx

کیوں نکالا کے بعد ہم نہیں مانتے، جے یو آئی اور ن لیگ نے دیا پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا

کیوں نکالا کے بعد ہم نہیں مانتے، جے یو آئی اور ن لیگ نے دیا پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے پی ڈی ایم کو قائم رکھنے کے لئے تگ و دو شروع کر دی ہے

سیکریٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کی جے یو آئی کے رہنما مولانا غفور حیدری سے ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئی،دونوں رہنماوَں نے یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نہ ماننے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویے سے مایوس ہیں،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف سے متعلق دیگر جماعتوں سے جلد مشاورت کریں گے، مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کر سب کو مایوس کیا ،دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سربراہی اجلاس بلاکر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنی چاہیے،

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانا چاہتی تھی تا ہم پیپلز پارٹی نے سید یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنوا لیا جس پر پی ڈی ایم میں بھی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی ہے، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر بننے پر سیخ پا ہو گئی تھی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ چھوٹے چھوٹے سے فائدے کیلیے بیانیے کو روند رہے ہیں ،افسوس ہے چھوٹے سے عہدے کے لیے جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا،چھوٹے سے فائدے اور عہدے کے لیے بی اے پی سے ووٹ لے لیا؟

بریکنگ، شہباز شریف کا اہم شخصیت کو خط، کس کے لیے عہدہ مانگ لیا؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.