حال ہی میں فلم ریلیز ہوئی ہے ضرار اور ضرار میں ہیں کرن ملک جو کہ معروف ماڈل ہیں ماڈلنگ کی دنیا میںکامیابیاں سمیٹنے کے بعد انہوںنے باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری کا رخ کر لیا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شان شاہد کے ساتھ اپنے کام کرنے کے تجربے کو شئیر کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ شان شاہد نہ صرف اچھے ایکٹر ہیں بلکہ ڈائریکٹر بھی ہیں وہ سیٹ پر کافی سختی کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے پتہ نہیںکتنے غصے والے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ بہت زیادہ ہنسی مذاق بھی کرتے ہیں. شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کے بعد میںنے بہت کچھ
سیکھا ہے اور جو کچھ سیکھا ہے وہ آگے بہت کام آئیگا. انہوں نے تو اپنے انٹرویو میں شان شاہد کو کامیڈین ہی کہہ دیا انہوں نے کہا کہ شان بہت مذاق کرتے ہیں ان کی طبیعت ہنسی مذاق کرنے والی ہے وہ دوسروں کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں . نہایت پروفیشنل ہونے کے ساتھ نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ہر وقت ان کی مدد کے لئے سیٹ پر تیار رہتے ہیں . انہوں نے کہا کہ مجھے اگر مزید بھی اچھے پراجیکٹ ملے تو میںاداکاری ضرور کروںگی .انہوں نے کہا کہ ہر کردار نبھانے کےلئے بہت ساری محنت کرنی پڑتی ہے.