یورپ کے خوبصورت ملک لٹویا میں خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی ہے جب کہ مردوں کی تعداد میں نمایاں کمی نے سوسائٹی کا توازن بگاڑ دیا ہے۔

یورپی میڈیا کے مطابق لٹویا میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں ساڑھے 15 فیصد زیادہ ہے یعنی گلی کوچوں اور ملازمتوں کی جگہوں پر بھی صرف خواتین ہی نظر آتی ہیں،لٹویا میں مردوں کی آبادی کم ہونے کی بنیادی وجہ ان کا طرز زندگی ہے، وہاں عورتوں کے مقابلے میں مرد زیادہ سگریٹ پیتے ہیں اور موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔

جس کے باعث وہ متعدد موذی امراض میں مبتلا ہوکر جلدی مر جاتے ہیں یعنی مردوں کی شرح اموات زیادہ ہےخواتین کی آبادی میں اضافے سے انھیں نہ صرف شادی کے لیے مردوں کے قحط کا سامنا ہے بلکہ گھر کے عمومی کاموں کے لیے بھی مردوں کی قلت کا سامنا ہےخواتین نے اس مسئلے کا حل یوں نکالا کہ سوشل میڈیا پر کرائے کے شوہر کی فراہمی کی سروس شروع کردی۔

کرائے کے شوہر گھر کے کام کاج جیسے کسی چیز کی تھوڑ پھوڑ کو درست کرنا، پردوں کو راڈ کے ذریعے لگانا، برتن دھونا اور سامان کی منتقلی شامل ہیں،ان اشتہارات کا عنوان Men With Golden Hands آپ کے گھر حاضر ہے جب کہ فلرٹ، ڈیٹنگ اور چھیڑ چھاڑ ممنوع ہوں گے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں بھی ایک خاتون نے اپنے شوہر کو کرائے پر دینے کا اشتہار دیا تھا جو فوری طور پر ایک ماہ کے لیے بک بھی ہوگئے تھے،ان کے شوہر کو فی گھنٹہ 44 ڈالر کے حساب سے گھر کی مرمت، فرش بچھانا، ٹائلیں لگانا اور ان جیسے گھریلو کاموں کے لیے کرائے پر لیا گیا تھا۔

Shares: