کرتار پور راہداری اورگرونانک یونیورسٹی کیلئے فنڈزمختص کرنا حکومت کا کارنامہ ہے. مہندر سنگھ پال

0
29

پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور مہندر سنگھ پال نے پنجاب حکومت کو عوام دوست بجٹ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں کرتار پور راہداری کےلئے 100 کروڑ کے فنڈز رکھنے پر وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں. اسی طرح پنجاب کے بجٹ‌ میں‌ گرونانک یونیورسٹی، ننکانہ صاحب کیلئے فنڈز مختص کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار مہندر سنگھ پال نے کہاکہ پاکستان سکھوں کیلئے پیار محبت اور سجدہ کرنے والی جگہ ہے. کرتار پور راہداری اور گرونانک سنگھ یونیورسٹی کیلئے فنڈز مختص کر کے حکومت نے دنیا بھر میں‌ موجود سکھوں‌ کے دل جیت لئے ہیں. ہم دنیا بھر کے سکھوں‌ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں.

انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومتیں‌ سکھوں‌ کا اعتماد حاصل کرنے میں‌ ناکام رہیں. چوہدری پرویز الہیٰ نے ننکانہ صاحب کو ضلع بنایا اور انہوں نے بھی سکھوں‌ کے دل جیتے. اس اقدام پر دنیا بھر کے سکھوں‌ نے پاکستان کیلئے ڈونیشن دیا جسے نواز شریف اور زرداری کی حکومت نے غلط استعمال کیا اور اس سے سکھوں‌ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اقلیتوں‌ اور پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں.

Leave a reply