کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

0
79

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ساتھیوں کو کہنا چاہتاہوں ،ریلیکس ریلیکس ،

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو 172افراد پورے کرنے ہوں گے اراکین نے ووٹ لیا پی ٹی آئی مینڈیٹ پر اور ضمیر فروش ہوگئے،ممکن اور ناممکن کی جنگ میں جیت کوشش کی ہوگی ،تاریخ موجودہےمیں غنیمت کے مال کے پیچھے اصل مقاصد نظر انداز کیے گئے،اگر اراکین کی بات نہیں سنی جارہی تھی تو استعفٰی دے دیتے ،تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی نہیں بتاسکتے عمران خان سے زیادہ کوئی جمہوری سوچ والا لیڈرنہیں دیکھا،ہم جنگ نہیں جاتے ،ابھی پولیس کو سندھ ہاوس بھیج سکتے ہیں مگر نہیں کرنا چاہتے

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ احمقا نہ باتیں کرتے ہیں سندھ ہاوس میں بیٹھے ایم این ایز سے پوچھیں استعفیٰ کیوں نہیں دے رہے،سندھ ہاوس میں 400ایس ایس لاکے بٹھائے ہیں مراد علی شاہ کہہ رہےہیں سندھ میں گورنر راج لگانا غیر جمہوری ہوگا میں مراد علی شاہ کے خلاف تھانے میں درخواست دینے جارہا ہوں پورے ملک کو کھا گئے ہیں اراکین سمجھتے ہیں آصف زرداری ان کو سنیں گےتو ان کی غلط فہمی ہے،آصف زرداری تو بےنظیر کےقاتلوں کے خلاف کچھ نہ کرسکیں ان کے لیے کیاکریں گے، نور عالم نے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن ہارا اور پی ٹی آئی سے جیت کر آئے زرداری مافیا نے ذاتی آرمی بنائی ہے

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے اور دوسری میں شمولیت پر قانون موجودہے آرٹیکل 63 ون اے کے مطابق اسپیکر کو پارٹی سربراہ کے خط کے بعد رکن کاووٹ شمار نہیں ہوگا اراکین نے تو خود کہہ دیا ہے انہوں نے پارٹی چھوڑ دی ہے،ان اراکین کیخلاف کارروائی ہوگی اور انکی نااہلی بھی تاحیات ہوگی وزیراعلیٰ سندھ نے غریب کے پیسے لوگوں کے ضمیر خریدنے کے لیے بھیجے سندھ میں پینے کا صاف پانی نہیں، صحت کے نظام کا برا حال ہے خرید و فروخت میں لگے ہوئے ہیں حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں ان کیلئے خرید و فروخت کرنا آسان ہے بے نظیر بھٹو کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو وسائل کا استعمال کر کے تحریک کو ناکام بنا دیا، عمران خان کا فیصلہ ہے کہ ہم نے حکومتی وسائل کا استعمال نہیں کرنا، بولیاں نہیں لگانی

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس پوری قوم کیلئے فخر اور اعزاز ہے اسلامی تعاون تنظیم وزرا خارجہ کے اجلاس اور پریڈ میں مہمان شریک ہوں گے حزب اختلاف کی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے مارچ کو 24 مارچ تک ملتوی کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کی روح کے منافی ہے، میثاق جمہوریت میں کچھ اصول طے کیے گئے تھے اسی طرز سیاست کے خلاف میثاق جمہوریت لایا گیا تھا آج نوے کی سیاست کو دہرایا جا رہا ہے،ہر ممبر اپنے ضمیر کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا پابند ہے،

قبل ازیں ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ہم پارلیمنٹ جائیں گے اور ایک پارلیمانی عمل سے ان سے جان چھڑائیں گے حکومت چوری کے ووٹ سے آئی ، پاکستان کے مسائل کا یہی حل ہے کہ ان سے جان چھڑائی جائے ، آج اگر گورنر راج کی ضرورت ہے تو پنجاب میں ہے ، ہم اقدار میں حصہ نہیں مانتے ، عمران خان کی طرح کرسیوں سے چمٹنا نہیں چاہتے صرف شفاف الیکشن چاہتے ہیں سپیکر بھی آئین وقانون سے بالا نہیں ، آئین توڑنے والے پر آرٹیکل چھ لگے گا، اس حکومت سے جلد نجات ملے گی عوام نئے مینڈیٹ سے آگے بڑھے گا، نیب نے ملک کی معیشت کومفلوج کر دیا۔ نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ بن چکاہے ، چیئرمین نیب کی نوکری کےدن بھی گنے جا چکے ہیں

واضح رہے کہ تحریک اںصاف کے باغی اراکین سامنے آ چکے ہیں اور انہوں نے سندھ ہاؤس میں رہائش اختیار کر رکھی ہے، سندھ ہاؤس میں میڈیا کو دیئے گئے انٹرویوز میں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے کسی کا کوئی دباؤ نہیں اور نہ ہی پیسے لئے ہیں، تحریک انصاف کے باغی اراکین سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی سر جوڑ لیا ہے اور فوری اجلاس بلایا جس میں شیخ رشید نے انہیں گورنر راج سندھ میں نافذ کرنے کا مشورہ دیا، تا ہم ابھی تک اجلاس جاری ہے اور کوئی بھی فیصلہ متوقع ہے

دوسری جانب تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی سندھ ہاؤس میں تعداد 12 نہیں بلکہ 24 ہے اس بات کا انکشاف راجہ ریاض نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا، راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں 24 اراکین ہیں جن کاتعلق پی ٹی آئی سے ہے، مزید اراکین بھی آنے کو تیار ہیں،اراکین ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے ان پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں ہے،خان صاحب سے اختلاف ہے اس لیے ہم نے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ (ن) انہیں ایڈجسٹ نہیں کرپارہی ہمیں گھوڑے اور خچر کہا جارہا ہے ان سے اچھائی کی کیا امید ہے،

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید

گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ

اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ

سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے

پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

Leave a reply