کسان رہنماؤں کو قتل کروانے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

0
52

کسان رہنماؤں کو قتل کروانے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کو ختم کروانے کے لئے مودی سرکار نے کسانوں کے قتل عام کا ٹارگٹ دیا تھا تا ہم ملزمان کی گرفتاری سے مودی سرکار کی سازش ناکام ہو گئی

بھارت میں کسان بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر ریلی نکالیں گے ، حکومت زرعی قوانین واپس نہیں لے رہی، کسان اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں،

سنگھو بارڈر پر ایک واقعہ پیش آیا دہلی بارڈر پر احتجاج کرنے والے کسانوں نے ایک مشتبہ نوجوان کو پکڑا ہے۔ اس مشکوک نوجوان نے اعتراف کیا کہ وہ 26 جنوری کو چار کسان رہنماؤں کے قتل کے مقصد سے آیا تھا۔ سنگھو بارڈرد پر پکڑے گئے نوجوان کا نام یوگیش ہے، جو ہریانہ کے سونی پت ضلع کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔

کسانوں کو اس نوجوان پر اس وقت شک ہوا جب وہ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی افواہ پھیلا رہا تھا۔ کسانوں کے احتجاج کے مقام پر جب یہ افواہ پھیلنی شروع ہوئی تو اس کی تفصیل کچھ لوگوں نے اس نوجوان سے جاننی چاہی۔ زیادہ سوال کیے جانے پر نوجوان گھبرا گیا اور پھر شک کی بنیاد پر کسانوں نے اسے پکڑ لیا۔ جب سختی کے ساتھ اس سے کسانوں نے پوچھا تو اس نے بتایا کہ 10 لوگوں کا ایک گینگ ہے جو کسان تحریک میں شامل ہوا ہے اور وہ اسی گینگ کا ایک رکن ہے۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ 10 لوگوں کے گینگ کو کسان تحریک میں بدامنی پھیلانے کے لیے بھیجا گیا ہے اور ان 10 لوگوں میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ وہ آنے والے دنوں میں کسان تحریک کو بدنام کرنے والے تھے اور اس کے لیے انھیں باضابطہ ٹریننگ دی گئی تھی۔ کچھ دن میں اسلحے بھی پہنچنے والے تھے، بلکہ دو اسلحے تو آ بھی چکے ہیں۔

کسان مظاہرین نے جب نوجوان سے پوچھا کہ وہ کب مظاہرے کے مقام پر پہنچا، تو اس نے بتایا کہ 19 جنوری کو اسے بھیجا گیا تھا۔اس گینگ کا کام یہ بتانا تھا کہ کسانوں کے پاس اسلحہ ہے یا نہیں۔ جب ہم نے یہ رپورٹ دی کہ کسانوں کے پاس اسلحہ نہیں ہے تو اسے کہا گیا کہ 26 تاریخ کو پہلے ہوائی فائرنگ ہوگی، اس کے بعد چار لوگوں کو گولی مارنی تھی۔‘ یہ چار لوگ کون ہیں، جنھیں گولی مارنی ہے؟ یہ سوال کیا گیا تو نوجوان نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی بتایا نہیں گیا تھا۔ گینگ میں شامل 10 لوگوں کو ایک لینڈ لائن نمبر سے فون کیا جاتا تھا اور ضروری ہدایات دی جاتی تھیں۔

 

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان

 

نوجوان کے بیان کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ڈی ایس پی کرائم برانچ ہنسراج سنگھ ملزم یوگیش سے مسلسل تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب زرعی قوانین کے خلاف جاری کسان تحریک آج 59 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج کسان کسی بھی طرح اپنی تحریک واپس لینے کو تیار نہیں ہیں۔ گزشتہ روز کسانوں اور حکومت کے مابین 11ویں دور کی بات چیت بھی بے نتیجہ رہی۔ حکومت نے قوانین کو ڈیڑھ سال تک ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جسے کسانوں نے نامنطور کر دیا۔ اس کے بعد حکومت نے بات چیت کا سلسلہ بھی ختم کر دیا۔ کسان اب قوانین واپسی کے مطالبہ کے ساتھ 26 جنوری کو ٹریکٹر مارچ نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع

Leave a reply