کسان ٹریکٹر مارچ روکنے کیلئے فوج تعینات، کسانوں کا بھی مودی کو دبنگ پیغام

0
80

کسان ٹریکٹر مارچ روکنے کیلئے فوج تعینات، کسانوں کا بھی مودی کو دبنگ پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں نے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے،

کسان تحریک سے گھبرائی ہوئی مودی سرکار نے کسان ٹریکٹر مارچ روکنے کیلئے فوج تعین کر دی، اُدھر کسانوں نے بھی تیاریاں مکمل کر لیں

یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ میں کچھ گھنٹے رہ گئے اور دہلی بارڈر پر کسانوں نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ سنگھو بارڈر، غازی پور بارڈر، چیلا بارڈر پر ٹریکٹروں کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھنے لگی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں مزید ٹریکٹر آج رات تک دہلی کی مختلف سرحدوں پر پہنچیں گے۔

کسان تحریک کے پیش نظر یوم جمہوریہ ٹریکٹر پریڈ میں شامل ہونے کے لیے چھوٹے چھوٹے شہروں اور گاؤں سے کسان دہلی بارڈر کا رخ کر رہے ہیں۔ پنجاب میں تاجروں نے منڈیاں بند رکھ کر کسانوں کی حمایت کی ہے

قومی شاہراہ نمبر 44 پر کنڈلی بارڈر سے انبالہ تک پورے دن ٹریکٹروں کی لمبی قطاریں لگی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسان تنظیموں نے ٹریکٹر پریڈ کے لئے زبردست تیاریاں کی ہوئی ہیں ۔پنجاب اور ہریانہ سے تقریبا 20 ہزار ٹریکٹروں کے آنے سے شاہراہ پر کنڈلی سے بہال گڑھ تک تقریبا 20 کلو میٹر تک ٹریکٹر اور ٹرالیوں کی چھاؤنی بن گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریکٹر پریڈ کے لئے پہنچنے والے نوجوان کسانوں اور خواتین کا جنون اور جذبہ دیکھنے والا ہے۔ کنڈلی سے بہال گڑھ کے درمیان میں تقریبا 45 ہزار ٹریکٹروں کا اجتماع ہے اور دو لاکھ سے زیادہ کسان جمع ہوچکے ہیں۔ ٹریکٹر پریڈ کے لئے ٹریکٹروں کی بڑھتی تعداد پر غور کرتے ہوئے سونی پت انتظامیہ نے 28 جنوری تک دہلی میں آمدورفت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی سونی پت کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں پیر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر سونی پت پولیس نے کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ سے متعلق ٹریفک روٹ ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس کے تحت شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 28 جنوری تک کے جی پی کے ایم پی کا استعمال نہ کریں۔ اسی طرح این ایچ 44 پر بھاری گاڑیاں جموں و کشمیر ، ہماچل پردیش ، پنجاب اور چندی گڑھ سے آنے والی گاڑیاں سونالی سے شاملی کے راستے غازی آباد اور نوئیڈا جا سکتی ہیں اور پانی پت سے سنولی کے راستے غازی آباد ، نوئیڈا جاسکتی ہیں۔

کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے اعلان کے پیش نظر انتظامیہ نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 26 سے 28 جنوری تک دہلی جانے سے گریز کریں۔ اگر کوئی بہت اہم کام ہے تو پھر متبادل راستے اپنائیں۔

کسان مزدور سنگھرس کمیٹی پنجاب کے لیڈر سکھوندر سنگھ سبھرا نے میڈیا کے سامنے بیان میں دہلی پولس کے ذریعہ 26 جنوری کو 12 بجے ٹریکٹر ریلی نکالے جانے کی اجازت دیے جانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شرطوں کے ساتھ ریلی نکالنے کی بات کو ہم نامنظور کرتے ہیں۔ ہماری پولس کے ساتھ میٹنگ ہے، اس میں طے کیا جائے گا کہ کون سے راستے پر ریلی نکالنی ہے اور کتنے بجے ریلی نکالنی ہے۔ 12 بجے ریلی نکالنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج پھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہمودی ہمارے کسانوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ وہ نئے 3 قانون لے کر آئے ہیں جو ہندوستان کی زراعت کو تباہ کرنے اور 2-3 بڑے صنعت کاروں کے حوالے کرنے جا رہے ہیں۔ ذرا تصور کریں کہ ان قوانین میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسان اپنی حفاظت کے لئے عدالت نہیں جاسکتے ہیں۔

راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ مزدور، کسانوں اور محنت کش ہی بھارت کی اصل طاقت ہیں اور ان کو بااختیار بنانے سے ہی ملک کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان

نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع

کسان رہنماؤں کو قتل کروانے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

Leave a reply