گندم کی کاشت کے سلسلے میں کسانوں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم

0
28
Wheat

چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل نے محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کوہدایت کی ہے کہ گندم کی کاشت کے سلسلے میں کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے یہ ہدایت آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کریگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت اور متعلقہ محکمے گندم کی کاشت کے سلسلے میں کسانوں کو مکمل تعاون اور رہنمائی فراہم کریں۔

سیکرٹری زراعت احمد عزیز تارڑنے اجلاس کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال محکمہ زراعت نے ایک کروڑ 65لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے،گندم کا مجموعی پیداواری ہدف دو کروڑ 10لاکھ ٹن جبکہ فی ایکڑ پیداوار کا ہدف 31.82من مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بیج اور کھاد پر سبسڈی دی جا رہی ہے اورگندم کی بھرپور پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج مناسب قیمت پر فراہم کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا عملہ گاؤں گاؤں جا کر کسانوں کی رہنمائی اور تربیت بھی کر رہا ہے۔

اجلاس میں خوراک، آبپاشی کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب اور متعلقہ افسران نے شرکت کی,

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

Leave a reply