fbpx

کسانوں کا مودی سرکار کیخلاف احتجاج، "بھارت بند” جاری

کسانوں کا مودی سرکار کیخلاف احتجاج، "بھارت بند” جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی زرعی پالیسییوں کے خلاف بھارت میں کسان عرصہ دراز سے سراپا احتجاج ہیں

بھارت میں کسانوں نے آج بھارت بند کی اپیل کر رکھی تھی جس کے بعد بھارت کے کئی علاقوں میں آج کسانوں کا احتجاج جاری ہے، کئی علاقوں میں کسانوں کی حمایت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں، کسانوں کے حامی شہریوں نے سب کچھ اپنے اپنے علاقوں میں بند کروا دیا ہے بھارت کی کئی ریاستوں میں کسان احتجاج کر رہے ہیں، بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا احتجاج آج بھی جاری مگر مودی حکومت استحصال سے باز نہیں آ رہی

مودی سرکار کے خلاف کسان تنظیموں کی جانب سے بھارت بند مہم کا آغاز آج پیر کی صبح چھ بجے سے ہوا جو شام چار بجے تک جاری رہے گا، کسانوں کی 40 تنظیموں نے بھارت بند کا اعلان کیا تھا اور دیگر تنظیموں نے اسک حمایت کی تھی، کسانوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ مختلف مقامات پر قومی شاہراہوں پر ٹریفک روکیں گے ،دھرنے دیں گے، مودی سرکار کے خلاف احتجاج کریں گے ،کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کر رکھی ہے۔ حکومت نے کسانوں کو منانے کی کوشش کی لیکن کسان نہیں مانے، بھارت کے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کا راستہ چھوڑ کر بات چیت سے مسئلے کا حل نکالیں

بھارت میں گزشتہ دس ماہ سے کسان سراپا احتجاج ہیں، کئی بار کسانوں سے حکومت مذاکرات کر چکی تا ہم حکومت اور کسان اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں کوئی بھی اپنے موقف میں لچک نہیں دکھا رہا، کسانوں کا مطالبہ ہے کہ تینوں قوانین کو حکومت واپس لے جبکہ حکومت کسی بھی قانون کو واپس لینے کو تیار نہیں ، کسانوں کے بھارت بند کے پیش نظر دہلی میں حفاظتی انتظامات سخت کئے گئے ہیں اور دہلی پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ مظاہرین کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی

آج کے بھارت بند کے دوران ہسپتال، میڈیکل اسٹور،سمیت تما م ضروری خدمات اور طلباء کو ہر طرح کی چھوٹ حاصل رہے گی اس بار بینک یونین بھی بھارت بند میں کسانوں کا ساتھ دے رہی ہے جن سیاسی پارٹیوں نے بھارت بند میں کسانوں کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے ان میں کانگریس، بی ایس پی، ایس پی، آپ،ڈی ایم کے، آر جے ڈی، آر ایل ڈی اور بائیں محاذ کی پارٹیاں شامل ہیں

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

کسانوں کے بھارت بند کا اثر بھارت کی مختلف ریاستوں میں نظر آ رہا ہے۔ بنگال میں ٹریڈ یونینوں نے کسانوں کے حق میں مارچ نکالا، وہیں بہار کے دربھنگہ میں آر جے ڈی کارکنان نے زرعی قوانین کی مخالفت میں ٹائر نذر آتش کر دیئے۔کرناٹک میں کانگریس لیڈران نے اسمبلی کے باہر کسانوں کے حق آواز اٹھائی۔ کرناٹک کے ہی کلبرگی میں لیفٹ کارکنان نے بس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا۔

آندھرا پردیش میں کسان یونینوں نے زرعی قوانین کے خلاف بلائے گئے بھارت بند کی حمایت میں جماعتوں نے مظاہرہ کیا۔اتر پردیش کے الہ آباد میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ٹرین روک دی ہے۔ بھارت بند کے دوران سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے بندیل کھنڈ ایکسپریس کو روک دیا اور نعرے بازی کی۔

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

مودی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے تین زرعی قوانین کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک کو پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور متعدد ریاستوں کے کسانوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں سے حکومت کی کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے۔ اب گاؤں گاؤں میں احتجاج کی آگ پھیل رہی ہے اور لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی جا کر احتجاج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!