کسی بھی پسند کے چینل میں بیٹھ کر مناظرہ کرلیں، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کو چیلنج

سوشل میڈیا کا خیبرپختونخوا الگ ہے اور حقیقی خیبرپختونخوا صوبہ الگ ہے
faisal kareem

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی وائس چانسلر کی سمری میرے پاس نہیں آئی، جب بھی سمری آئے گی میں دستخط کرنے میں دیر نہیں کروں گا۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں کھیلوں کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا کہ دلیل سے بات کریں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایف آئی ایف سی) کا معاملہ تھا دلیل اور دلائل سے حل ہوا، میں ان کا مشکور ہوں کہ وہ کچھ دلیل سے کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسی زبان استعمال کرنا کی ان کی مجبوری ہے، وہ اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو چیلنج کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پسند کے چینل میں بیٹھ کر مناظرہ کرلیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا کہ 26 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہیں ہیں اس پر کام کریں، 6 قائم مقام وائس چانسلرز کی تقرری کی اور وہ بھی غیر قانونی طریقے سے ہوئی ہے،چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں سپریم کورٹ میں وائس چانسلر کے حوالے سے کیس میں صوبے کے وکیل نے غلط بیانی کی ہے، ابھی تک کسی بھی وائس چانسلر کی سمری میرے پاس نہیں آئی، جب بھی سمری آئے گی میں دستخط کرنے میں دیر نہیں کروں گا۔

لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار

گورنر نے کہا کہ سوشل میڈیا کا خیبرپختونخوا الگ ہے اور حقیقی خیبرپختونخوا صوبہ الگ ہےسالانہ ایونٹ میں دوسری بار آرہا ہوں، اس وقت 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کے لیے ایسے ایونٹس ہونے چاہیئں، ہمارے صوبے میں کھیلوں کے میدان بہت کم ہیں، ہماری آدھی قومی کرکٹ ٹیم کے پی سے ہے، نوجوان کھلیوں پر توجہ دیں، ہم نوجوان اور ویمن امپاورمنٹ پر کام کریں گے ، روایتی کھیلوں کو فروغ دیں گے،جلد پشاور میں ایسا ایونٹ کرنےوالے ہیں،ہم خیبرپختونخوا میں نیزہ بازی کے ٹورنامنٹ کرائیں گے۔

اقوام متحدہ کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

Comments are closed.