کسی جماعت کو ختم نہیں کیا جاسکتا. شاہد خاقان عباسی

0
141

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کرسکتا، جس ملک میں جمہوریت نہیں ہوگی الیکشن چوری ہوں گے تو پھر بوجھ پڑے گا۔ کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب ذمہ داری سےکام کریں گے تو ملکی مسائل حل ہوسکیں گے، مشورہ دینا چیف جسٹس کا کام نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمے عدالتوں میں ہیں، نیب کیا کر رہا ہے، ہمیں بتایا جائےکہ ہم نےکون سے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ہماری زندگی مفلوج بنائی گئی، بدنامی الگ ہوئی مالی نقصان بھی ہوا، نیب اب کم از کم جعلی کیس پر معافی مانگ لے، جس کا بھی دباؤ تھا نیب اب معافی مانگ لے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتےہیں کہ انہوں نےکوئی کیس نہیں بنایا، چیئرمین نیب کی ذمہ داری ہےکہ جھوٹےکیسز بنانے پر تحقیقات کریں، آج بھی کہتا ہوں کیمروں کے سامنے کیس چلایا جائے، عمران خان کی طرح بھاگنے والوں میں سے نہیں۔

Leave a reply