تشدد کرنے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا، محسن بیگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

0
41
islamabad highcourt

تشدد کرنے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا، محسن بیگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن بیگ کی اہلیہ کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر حکم نامہ جاری کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو تھانہ مارگلہ کی انسپکشن کا حکم بھی دیا،اور کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مبینہ تشدد کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں،

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ مبینہ سنگین جرم کے ملزم کے ساتھ بھی خلاف قانون سلوک نہیں کیا جا سکتا، ملزم کی گرفتاری اسے آزاد نقل و حرکت کے بنیادی حق سے محروم کرتی ہے، گرفتاری کے باوجود ملزم کے دیگر بنیادی حقوق پر اثرانداز نہیں ہوا جا سکتا، آئی جی اسلام آباد بھی محسن بیگ کے ساتھ پولیس کے رویے کی آزادانہ تحقیقات کریں،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور آئی جی اسلام آباد اپنے نمائندوں کے ذریعے آئندہ سماعت پر رپورٹ دیں،دوران حراست تھانے میں کسی بھی ملزم پر تشدد ناقابل برداشت ہے، دوران حراست تشدد کرنے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا،

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر صحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ بہت افسوسناک ہے کہ وزیراعظم تک اس معاملے میں شامل ہو گئے، اس عدالت کے ماتحت جج کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،ملزم کے علاوہ کوئی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر نہیں کر سکتا،آپ اپنی درخواست میں ترمیم کر کے لا سکتے ہیں،

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ گزشتہ روز تک تو محسن بیگ سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا تھا،صحافی تجزیہ کارمحسن بیگ پر تھانے میں بری طرح تشدد کیا گیا،عدالت نے بیلف بھیجا تو اسکو تھانے میں داخل نہیں ہونے دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی تیسرے شخص کی درخواست پر مقدمہ خارج نہیں کیا جا سکتا، ہمیں معلوم بھی نہیں کہ ملزم خود مقدمہ خارج کرنا بھی چاہتا ہے یا نہیں،لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ بنانا ری پبلک نہیں ہے جس میں ججز کو دھمکیاں دی جائیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی، عدالتیں اس سے بہت اوپر ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد سے محسن بیگ پر تشدد سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

عدالت نے کہا کہ وکیل درخواست گزار نے بڑے سنجیدہ نوعیت کے سوالات اٹھائے ہیں،وکیل نے بتایا کہ تھانے میں محسن بیگ پر تشدد کیا گیا ہے،آئی جی اسلام آباد یقینی بنائیں کہ محسن بیگ کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کریں،وکلا کو محسن بیگ سے ملاقات کی اجازت دی جائے،عدالت نے پیکا دفعات کے تحت مقدمہ میں بھی ترمیم شدہ درخواست دائر کرنے کی مہلت دے دی عدالت نے دونوں درخواستیں محسن بیگ کی جانب سے دائر کرنے کی مہلت دیدی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں محسن بیگ کو گرفتار کیا اوربعد ازاں عدالت پیش کیا، عدالت نے محسن بیگ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے نے مراد سعید کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جبکہ اسلام آباد پولیس نے الگ سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کیا تھا اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں محسن بیگ کے خلاف درج ہونے والے مقدمے میں ان کے بیٹے کو بھی نامزد کیا گیا تھا، جس میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں

محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان

محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟

سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

Leave a reply