سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی: بالی وڈ سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : سلمان خان نے فلم کا ٹریلر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا جسے کچھ ہی دیر میں لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا،مداحوں نے ٹریلر دیکھ کر ہی سلمان خان کے ایکشن سین اور ڈائیلاگز کی تعریفیں کرنا شروع کردیں۔
Sahi ka hoga sahi, galat ka hoga galat, #KisiKaBhaiKisiKiJaanTeaser out now…https://t.co/ezvihELnMM@VenkyMama @hegdepooja @IamJagguBhai @bhumikachawlat @boxervijender #AbhimanyuSingh @TheRaghav_Juyal @siddnigam_off @jassiegill @ishehnaaz_gill @palaktiwarii @vinalibhatnaga1
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) January 25, 2023
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ساتھی اداکارہ پوجا ہیگدے نام پوچھتی ہیں تو سلمان خان کہتے ہیں کہ میرا کوئی نام نہیں ہے، لیکن میں بھائی جان نام سے جانا جاتا ہوں-
مار دھاڑ کے ایکشن سے بھرپور مناظر اور دبنگ مکالموں پر مشتمل ٹریلر میں سلمان خان کی پرانی فلموں کا فارمولا ڈالا گیا ہے،فلم میں سلمان خان کے مداحوں کیلئے تشدد سے بھرپور خونی مناظر، کلاسک ڈانس مووز اور سلو موشن فائنٹگ کا مسالحہ رکھا گیا ہے۔
کسی کا بھائی،کسی کی جان کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو شادی سے انکاری ہے کیوں کہ اسے یقین ہے کہ شادی سے اس کے وسیع خاندان میں جھگڑے پیدا ہوں گے۔
فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔