کسی کو این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم کا ایک بار پھر اعلان

0
51

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا.

اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی شریک ہیں، اجلاس میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کی اے پی سی اور بجٹ کی منظوری کے حوالہ سے بات چیت جاری ہے. وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا،قانون سے باہر کچھ نہیں ہوگا .

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اراکین پارلیمنٹ بھی ٹیکس دینے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائیں،معاشی سمت کا تعین کردیا ہے، بحران سے نکل رہے ہیں ،اپوزیشن اےپی سی کرے یا تحریک چلائے، این آر او نہیں ملے گا،سب کومعلوم ہےمیں کرپشن کیسزپرسمجھوتانہیں کرونگا، وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن احتجاج کاشوق پوراکرے کوئی پروا نہیں،ہمیں کارکردگی سےجواب دیناہے ،اراکین پارلیمنٹ عوام کو معاشی بحران کے ذمے داروں سے آگاہ کریں، وزیراعظم نے اراکین سے کہا کہ بجٹ منظوری قانونی تقاضا ہے،تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں ،

واضح رہے کہ قومی اسمبلی مٰیں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجٹ بحث کےد وران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم سے این آر او کس نے مانگا ہے اگر وہ عوام کو نہیں بتانا چاہتے تو سپیکر قومی اسمبلی کے کان میں بتا دیں.

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا تھا کہ کہا جارہا ہے کسی کواین آراونہیں دوں گا،اوبھائی آپ سے مانگا کس نے ہےاین آراو؟ جوخود کسی کا محتاج ہو وہ کسی کو کیا این آر او دے گا ،دھاندلی کے ذریعے آنیوالے ہمیشہ خوف میں رہتے ہیں

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ این آر لینے اور دینے والے لعنت، عمران خان سن لو ہمارا احتساب کر لو ہم بھی تمہارا احتساب کریں، پارٹی میں نواز اور شہباز کا بیانیہ ایک ہے

Leave a reply