وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئےپاکستان میں سب کیلیےایک قانون لے کرآرہےہیں قومیں تباہ ہوجاتی ہےجب طاقتور کیلیے ایک اور کمزور کیلیےدوسرا قانون ہو
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کےحوالے سے کنونشن اسلام آباد میںہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کی. تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تلاوت کی. تلاوت کے بعد پندرہ منٹ کی ڈاکو منٹری دکھائی گئی . معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی ویل چیئرپرکنونشن سینٹرآئے تو وزیر اعظم عمران خان انہیں ملنے گئے اس موقع پر عطاء اللہ خان عیسی خیلوی نے وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں کو بوسہ دیا.تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آج23سال کی ہوگئی ہے،تحریک انصاف کوروایتی سیاسی جماعت نہیں بننےدیں گے ،تحریک انصاف کےنئےآئین کی منظوری کی قرارداد پیش کی جائےگی
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار بھی علاج کرنےکے بہانے باہر اور بچے بھی باہر ہیں ،ایساکوئی اسپتال بنایا ہوتا توآج نوازشریف کوعلاج کیلیےباہرنہ جانا پڑتا ،جیل میں اوربھی قیدی ہیں جن کاعلاج یہاں نہیں ہوسکتا کیا ان کو باہر جانے کا حق نہیں .وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انکومشرف نےاین آراودیا جس سےملک کا قرضہ6ہزارارب سے30ہزارارب تک پہنچا ،اللہ کوجوابدہ ہوں انکوکسی صورت این آراونہیں دےسکتے ،انکی کرپشن کی تفصیل ہمارے سامنے آرہی ہے اس لیے انکوحکومت گرانےکی جلدی ہے،