میری شادی کا جوڑاجل گیا تھا،کسی اور کا جوڑا پہنا،سعدیہ امام

جوڑا جلنے کا بہت دکھ ہوا کیونکہ وہ میری امی کے پسندیدہ رنگ کا تھا۔
showbiz

کراچی: پاکستانی اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کا جوڑا تیاری کے وقت جل گیا تھا بعد میں کسی اور کا جوڑا پہنا-

باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ میں بوتیک کا کام کرتی تھی، میرے شادی کے جوڑے پر کام ہورہا تھا کہ اس دوران شاٹ سرکٹ ہوا اور پورا کارخانہ جلا تو میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا،مجھے شادی کا جوڑا جلنے کا بہت دکھ ہوا کیونکہ وہ میری امی کے پسندیدہ رنگ کا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنا کردیا تھا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا میں نے کسٹمر سے جوڑے کی تصویر مانگی تو اس نے فراخدلی سے مجھے پیشکش کی کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد کی ہے میں نے اس کسٹمر کا بہت شکریہ ادا کیا،میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا تھا اور بعد میں پھر ویسا ہی نیا جوڑا اسے بنوا کردیا تھا۔

خان یونس میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیل کا حملہ، 40 فلسطینی شہید

سینکڑوں نوری سال دور بےترتیب مدار والے سیارے کی نشاندہی

میتھین گیس خارج کرنے والے قدرتی کنوؤں کو سیل کرنے کا منصوبہ

Comments are closed.