وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں چنددنوں میں حالات یکسر تبدیل ہوئے.
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان شام کے حوالے پر سفارتی سطح پرغیرجانبداررہا.شام میں پاکستان سے250 زائرین گئے تھے.شام سے زائرین ،اساتذہ اور طلبہ کی واپسی کیلئےاقدامات کئےہیں. اسحاق ڈار شام اور لبنان میں پاکستان کے سفیروں کیساتھ رابطے میں ہیں. پاکستانیوں کی لبنان کے زمینی راستے سے واپسی کیلئےاقدامات کئے جارہےہیں.لبنان کے وزیراعظم سے خود فون پر بات کی.لبنانی وزیراعظم نے پاکستانیوں کے انخلا ءمیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا. لبنان سے بہت جلد پاکستانیوں کے انخلا ء کاعمل شروع ہو جائے گا.لبنان ، شام سے پاکستانیوں کےانخلاء کے لئےمیکینزم طے ہو گیا ہے.
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کم ہو کر تین اعشاریہ پانچ فیصد پر آگئی ہے. ملک کے اندر امن و سکون کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے. امن اور سیاسی استحکام پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے. دوست ممالک بالخصوص آذربائیجان کے سفیر سے بات ہوئی ہے.فروری سے پہلے دو ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے منصوبوں کی نشاندہی کے خواہاں ہیں. پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے حوالے سے اشاریئے مثبت ہیں. اسلام آباد پر چڑھائی کی مذموم کوشش کی گئی اور قانون کو ہاتھ میں لیا گیا.پاکستان کے خلاف سازش میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا،
سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانات،پروپیگنڈہ،مزید 7 ملزمان پر مقدمہ
17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک
چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک
ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی
ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک
مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی
نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا