کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

0
90
سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی سخت،پیپلز پارٹی،جے یو آئی کی درخواست دائر

کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت 16جون تک ملتوی کر دی گئی

عدالت نے نسلہ ٹاور کے وکلا سے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر جواب طلب کرلیا ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کا سسٹم کینیڈا سے چلایا جارہا ہے کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جارہی ہے ،یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے اوروہی کراچی کاسسٹم چلارہاہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے بات کررہے ہیں، سندھ میں کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ایسی ہوتی ہے حکمرانی ؟آپ لوگ نالے صاف نہیں کرسکتے، آپ لوگ صوبہ کیسے چلائیں گے ؟ دو سال ہوگئے آپ نالہ صاف نہیں کرسکے ،کاغذات پر پرانی تاریخ لکھ کر دے رہے ہیں ،یہاں گورننس نام کی چیز نہیں ہے

جسٹس اعجاز الاحسن نے بلڈر کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے سروس روڈ پر بلڈنگ تعمیر کردی ؟ وکیل بلڈر نے عدالت میں کہا کہ پل کی تعمیر کی وقت سڑک کا سائز کم کیا گیا تھا ،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ شاہراہ فیصل کا سائز کبھی کم نہیں ہوا ، آپ نےدونوں اطراف سے سڑک پر قبضہ کیا ہے شاہرا فیصل کو وسیع کرنے کیلئے تو فوج نے بھی زمین دے دی تھی، یہاں پتہ نہیں کیا ہورہا ہے ؟ مسلسل قبضے کیے جارہے ہیں ،ہمارے سامنے کمشنر کی رپورٹ ہے، نسلہ ٹاور میں غیر قانونی تعمیرات شامل ہیں ،اب بھی قبضے ہورہے ہیں انہیں کوئی فکر نہیں دھندا شروع کیا ہوا ہے ، یا تو ہم 50 لوگوں کو بند کردیں ان لوگوں کو جیل بھیجنے سے مسئلہ حل ہوگا سارے رفاعی پلاٹوں پر پلازے بن گئے، ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں جواب دیا کہ آپ کے احکامات کے بعد کارروائی ہوئی .جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اب بھی دھندا چل رہا ہے ،ایس بی سی اے کا کام چل رہا ہے ،جو پیسہ دیتا ہے اس کا کام ہوجاتا ہے ،کتنا ہی غیر قانونی ہو ،شارع فیصل کا سائز کبھی کم نہیں ہوا ، آپ نےدونوں اطراف سے سڑک پر قبضہ کیا ہے حکومت کہاں ہے ؟ کون ذمہ داری لے گا ؟ آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہے، جھوٹی رپورٹس پیش کردیتے ہیں آپ سمجھتے ہیں عدالت کو پتا نہیں چلے گا ؟

مزار قائد کے اطراف میں کیا کام کریں؟ چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو بڑا حکم دے دیا

ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب

اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم

اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب

عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ نے دیا کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم

انگریزی بول کر ہمارا کچھ نہیں کر سکتے،غیرقانونی تعمیرات گرائیں، چیف جسٹس کا بڑا حکم

مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بن گیا؟ شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور رکھیں، چیف جسٹس کا حکم

کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

گرین لائن بنا بنا کرکراچی کو تباہ کردیا،اسکی بجائے یہ کام کرتے،چیف جسٹس کے ریمارکس

 

Leave a reply