جنرل اسمبلی اجلاس، کس ملک کے وزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ قریشی نے بتا دیا

0
133

جنرل اسمبلی اجلاس، کس ملک کے وزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ قریشی نے بتا دیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی میں فلسطین کی صورتحال اور سفارتی کاوشوں کے حوالے سے اہم بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی حکمت عملی واضع ہے ،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی دنیا کو قائل کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے بمباری کو فوری طور پر روکا جائے ،اسرائیل بمباری کررہا ہے ، یہ انسانی حقوق اور چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے ، اسرائیل نہتے فلسطینوں پر ظلم ڈھا رہا ہے ، اسرائیل فلسطینوں کو زبردستی اپنے گھروں سے بے دخل کررہا ہے ، اسرائیل مسائل کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے ، اس بربریت کو فلفور رکوانے کی ضرورت ہے ،اسرائیل کی بمباری سے لوگوں کا اسپتالوں سے رابطہ منقطع ہو رہا ہے ،فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے مختلف ممالک کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ،انڈونیشا کی وزیر خارجہ نےبھی یقین دہانی کروائی کہ وہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گی ،انڈونیشا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا مسلمان ملک ہے ،انڈونیشا کی وزیر خارجہ کی نمائندگی بہت بڑی کامیابی ہے ، ترک وزیرخارجہ کیساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے روانہ ہونا تھا،لیکن آج ہم نے روانگی موخر کر دی ہے فلسطین کے وزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ہم چاہتے ہیں فلسطینی وزیرخارجہ بھی جنرل اسمبلی میں ساتھ چلیں ،فلسطینی وزیرخارجہ کو جنرل اسمبلی نہ آنےدیا تو بڑی ناانصافی ہوگی،ہم فلسطینی وزیرخارجہ کاانتظارکرینگے،میری امید اورخواہش ہے کہ فلسطینی وزیرخارجہ پہنچ جائیں،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال پر دنیا میں عوامی ردعمل بہت حوصلہ افزا ہے،فلسطین کےعوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ متفق ہوکر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، یورپی ممالک میں مقیم 65 ملین مسلمان، سول سوسائٹی، ممبران پارلیمنٹ سے رجوع کریں ،یورپی ممالک میں مقیم مسلمان فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم رکوانے کیلئے دباؤ ڈالیں،فلسطین میں بمباری سےبجلی منقطع، جبکہ پانی اور اشیائے خورونوش کی سپلائی متاثر ہے،عالمی برادری فلسطین کی صورتحال پر خاموش رہے تو یہ بہت افسوسناک ہوگا،

فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ طاہر اشرفی کا فلسطین کے قاضی القضاء سے رابطہ

فرانس نے فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے احتجاج پر پابندی عائد

فلسطین مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا

فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں،مسلم امریکن خواتین اراکین برس پڑیں

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟

فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج

فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت

جب مظلوم فلسطینی بیٹیوں کی گردنوں پر اِسرائیلی بَربریت کا گھٹنا سانسں لینےمیں رکاوٹ بن رہا تھا..جمیل فاروقی برس پڑے

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

سب دیکھتے رہ گئے، فیصل ایدھی بازی لے گئے، فلسطین بارے بڑا اعللان

ہم تمہارے ساتھ ہیں، امریکی صدر کی اسرائیل کو یقین دہانی

مجھے ہراس بچے کے درد کا احساس ہے جوخوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے،الہان عمر امریکی صدر پر برس پڑیں

اسرائیلی بربریت، پاکستان کی تاجر تنظیمیں میدان میں آ گئیں

Leave a reply