پاکستان کے پڑوسی چاروں ممالک میں کرونا وائرس، اب ہمیں کیا کرنا ہو گا؟ ڈاکٹر ظفر مرزا

0
20

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ جن دو چیزوں کی ضرورت ہے ان میں ایک احتیاط اور دوسری ذمہ داری ہے، گردونواح یا جاننے والوں میں ، یا حالیہ دنوں میں چین یا ایران سے کوئی سفر کر کے آیا ہے تو خدا را ڈاکٹر سے رابطہ کریں ، اگر کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس میں بخار، کھانسی، سانس میں دقت کی علامات پائی جاتی ہیں وہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں یا ہماری ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں ذمہ داری کو شعار بنا لیں، ایک ماہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کئے اور پالیسیز کا اطلاق کر رہے ہیں، یقین ہے کہ کرونا کے زیادہ مریض پاکستان میں نہیں ہوں گے، ایک طرف چین ہے جہاں سے وبا شروع ہوئی، دوسرے طرف ایران ہے، ایک طرف افغان اور انڈیا ہے، چاروں ممالک میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، پاکستان کی صحیح پالیسیز کی وجہ سے کرونا نہیں پھیلا، ایئر پورٹ اور ہسپتالوں میں انتظامات کئے. ہم نے بروقت اقدامات کئے، اس خطے میں ہم وہ آخری ملک ہیں جہاں آج کرونا وائرس کا مریض سامنے آیا.

Leave a reply