ممبئی: بھارت کی معروف و مشہور ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنے مشہور ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے دوسرے سیزن میں سمرتی ایرانی کی واپسی کی تصدیق کردی۔
باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور نے اپنے کلٹ شو ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کی واپسی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
بھارتی پروڈیوسر نے نہ صرف شو کی واپسی کے بارے میں خبروں کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا سیزن 150 اقساط پر مشتمل ہوگا اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے، ایکتا نے انکشاف کیا کہ جب اصل ٹی وی شو ختم ہوا تو 2000 ایپی سوڈ تک پہنچنے میں 150 ایپی سوڈ کم تھے۔
کنگنا رناوت 1 لاکھ کا بجلی کا بل موصول ہونے پر چیخ اٹھیں
ایکتا کپور نے کہا کہ اس ریبوٹ میں ایک سیاست دان ہوگا، اس شو میں سمرتی ایرانی کی "تلسی ویرانی” کے طور پر واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے ایکتا نے کہا کہ ہم سیاست کو تفریح میں لا رہے ہیں، یا یہ کہنا بہتر ہوگا، ایک سیاستدان کو انٹرٹینمنٹ میں لارہے ہیں۔
واضح رہے کہ 3 جولائی 2000 کو شروع ہونے والا یہ ڈرامہ 6 نومبر 2008 کو اختتام پذیر ہوا تھا، اس میں سمریتی ایرانی (تُلسی) اور امر اوپادھیائے (مہیر) نے مرکزی کردار نبھائے تھے، اور ناظرین کی جانب سے اسے کافی پسند کیا گیاتھا-
پی ایس ایل 10: غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری
رپورٹس کے مطابق مریتی ایرانی جو بھارت میں سابق وفاقی وزیر برائے خواتین و اطفال ہیں، اپنے کردار میں دوبارہ نظر آنے کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں، ڈرامے کے مشہور تھیم سانگ کو بھی ازسرنو تیار کیا جا رہا ہے، اور اسے پرانے مقام پر ہی فلمایا جائے گا۔