عمران خان بڑا ضدی:کشمیرڈیل سےانکار:مودی نےدورہ پاکستان ملتوی کردیا:اہم انکشافات

0
42

لاہور:عمران خان بڑا ضدی:کشمیرڈیل سےانکار:مودی نےدورہ پاکستان ملتوی کردیا:اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سینئر صحافی اور اینکر جاوید چوہدری نے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد کئی بڑے اہم انکشافات کیے ہیں۔ اپنے کالم میں جاوید چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت امن معاہدہ کرنے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو کھولنے اور مسئلہ کشمیر کو 20 سال کے لیے الگ رکھنے کی ڈیل کے قریب تھے۔مگرعمران خان نے اسے اپنی سیاسی موت سے تعبیر کرکے انکارکردیا

جاوید چوہدری مزید لکھتے ہیں‌ کہ آئی ایس آئی کے سربراہ فیض حمید اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت ایک عرب ملک میں کئی بار ملاقات کی۔ واضح رہے کہ 2021 میں کئی بھارتی میڈیا ہاؤسز نے ڈوول اور حمید کے درمیان ہونے والی ملاقات کی خبر بھی دی تھی۔

جاوید چوہدری کہتےہیں‌ کہ ان ملاقاتوں میں دونوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے نئے آغاز پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے تجارت کو کھولنا تھا، ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت یا ایک دوسرے کے خلاف دہشت گردی میں ملوث نہ ہونے کا اعلان کرنا تھا اور مسئلہ کشمیرپر20 سال تک سیزفائر کرنا تھا اور پھر اس کےبعد بعد دو طرفہ طور پر حل کرنا تھا۔ جاوید چوہدری کہتے ہیں کہ 9 اپریل 2021 کو وزیر اعظم مودی کے دورہ پاکستان کے دوران تمام پس منظر کا کام کیا گیا تھا اور اعلانات کیے جانے تھے۔

جاوید چوہدری لکھتے ہیں‌ کہ “آئی ایس آئی کے سربراہ فیض حمید نے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے کئی بار عرب ملک میں ملاقات کی اور یہ طے پایا کہ نریندر مودی 9 اپریل 2021 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ مودی جو ہنگلاج ماتا کے عقیدت مند ہیں، براہ راست پاکستان جائیں گے۔ مندرجائیں گے اور دس دن وہاں ٹھہریں گے ۔پھر واپسی پر وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا اعلان کرتے ہوئے ان کا بازو ہوا میں بلند کریں گے۔

اس وقت شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے کہا تھا کہ اگرآپ نے کشمیر پرڈیل کرلی تو قوم معاف نہیں کرے گی اور آپ کی سیاست دفن ہوکررہ جائے گی ، جس پر وزیراعظم عمران خان پیچھے ہٹ گئے اور بعد میں عمران خان کے انکار کےبعد مودی نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

جاوید چوہدری کہتےہیں کہ اس پس منظر میں یہ بات اہم ہےکہ فروری 2021 میں ہندوستان اور پاکستان دونوں نےلائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا تھا۔حیرت انگیزاعلان دونوں ممالک کی فوجوں کی جانب سےاپنے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزکے درمیان ’ہاٹ لائن رابطے‘ پرمشترکہ بیان میں کیا گیا، جو بظاہر ایک روز قبل ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ "دونوں ملکوں کی فوجی نمائندگان نے24/25 فروری 2021 کی آدھی رات سے ایل او سی اور دیگر تمام شعبوں کے ساتھ تمام معاہدوں، مفاہمتوں اور فائر بندی کے سختی سے عمل کرنے پر اتفاق کیا۔”

سابق فوجی سربراہ جنرل (ر) باجوہ کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے جاوید چوہدری نے سابق آرمی چیف سے ملاقات کے بعد کئی اور انکشافات بھی کیے ہیں۔ اپنے ایک مضمون میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق فوجی سربراہ نے انہیں بتایا کہ عمران خان بہت زیادہ متکبر ہیں اور یہ فوج ہی تھی جس نے ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کو عمران خان کے ساتھ تین سال سے زیادہ عرصے تک رکھا۔

Leave a reply