‏کیا امریکی صدر پاکستان کے وزیراعظم کو فون کریں گے؟صحافی کا وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری سے سوال

واشنگٹن: سیکریٹری وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہیں-

باغی ٹی وی : صحافی نے وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری سے سوال کیا کہ امریکی صدر پاکستان کے وزیراعظم کو فون کریں گے؟ وائٹ ہاوس پریس سیکریٹری نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ٹیلی فون کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں-

بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

سیکریٹری وائٹ ہاوس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہیں،امریکا آئینی اور جمہوریت اصولوں کی حمایت کرتا ہے، حکومت میں کوئی بھی ہو ان اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی امریکا کسی بھی ایک جماعت کو دوسرے پر فوقیت نہیں دیتا-

جین ساکی نے کہا کہ امریکا قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتاہے،پاکستان کے ساتھ دیرپا تعاون کی قدر کرتے ہیں جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے ناگزیر ہے –

واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور وہ شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے نیا وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 342 نشستوں پر مشتمل نیشنل اسمبلی میں کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت تھی شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا۔

پی ٹی آئی نے ان کے مقابلے میں اپنے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار کھڑا کیا تھا تاہم قیادت کی ہدایات پر تحریک انصاف کے تمام اراکین ایوان سے اٹھ کر چلے گئے تھے اور کسی نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں کیا۔

ا مید ہےپاکستان کی نئی حکومت چین کیساتھ دوستی کو یقینی بنائے گی،چین پاکستان تعلقات…

Comments are closed.