کیا جہیز ایک لعنت ھے۔۔۔۔؟؟؟ تحریر: سعدیه خورشید

0
25

کیا جہیز ایک لعنت ھے۔۔۔۔؟؟؟
سعدیه خورشید

ھمارے معاشرے میں ایک بڑا معروف جملہ ھے کہ "جہیز ایک لعنت ھے”
شریعت میں اسکی اجازت نہیں ھے لہذا جہیز نہیں دینا لینا چاہیے ۔۔
لیکن اس بات کی دلیل کہ جہیز کی ممانعت کسی حدیث میں ائی ھے؟؟؟؟؟
دوسری بات یہ ھے کہ اگر جہیز نہیں دیا جائے گا تو ظاھر سی بات ھے گھریلو زندگی میں بہت سی چیزیں بہت ضروری ھوتی ھیں جن کے بغیر اس جدید دور میں گزارہ نہیں ھے وہ کہاں سے آئیں گی۔۔۔۔؟؟ جواب یہی ھے کہ جو لڑکا بیاہ کے لے جارہا ھے پھر وہی سب کچھ بنائے گا ۔۔۔!!!
اگر اس بات کو لیا جائے کہ لڑکا ہی جہیز میں سب کچھ بنائے گا تو سب سے پہلے وہ کہیں نوکری تلاش کرے اور پھر بینک بیلنس بنائے یا بہت سارا روپیہ پیسہ جوڑے شادی کے انتظامات کرے بری بنائے، لڑکی کے لئے سونا بنائے اور پھر اس کے بعد شادی کے بعد رہنے کے لئے فرنیچر ھو مشینری اور دیگر چیزیں۔۔۔۔
لیکن اگر کوئی یہ نا بنا سکے یا شادی کرنے کے لئے ان سب اصولوں پہ پورا اترنے کی کوشش کرے تو اسکی عمر تو اسی کام میں گزر جائے گی۔۔۔ شادی کب ھوگی؟؟

جہاں تک مسئلہ یہ ھے کہ لڑکی کے والدین کے لئے یہ بہت سنگین مسئلہ اختیار کر جاتا ھے کہ بعض لوگ اتنی استطاعت نہیں رکھتے کہ وہ اپنی بیٹی کو جہیز دے سکیں یا آپکی لسٹوں کے مطابق سب کچھ دے سکیں جس وجہ سے کئی لڑکیاں گھر بیٹھے بوڑھی ھو جاتی ھیں۔۔۔۔

جہیز نا لینے دینے کے نعرے مارلینا ہی کافی نہیں ھے بلکہ اس کے لئے وہ سب رواج ختم کرنے کی ضرورت ھے جو کہ ایک بڑا مشہور ھے کہ لڑکے والے جہیز کے نام پہ لسٹیں دے کر بھیک مانگتے ھیں یا ہر فنکشن پہ سسسرال والوں کو طرح طرح کے جوڑے، شال، جرسیاں جیکٹس جو بھی ھوتا ھے اصل میں تو یہ رواج ختم کرنے کی ضرورت ھے لڑکے کی ماں کو، بہنوں کو سونا پہنایا جا رہا ھے۔۔۔ یہ سب کس وجہ سے ھے؟؟ غریب باپ کی تو یہ سب کرتے میں کمر ٹوٹ گئی اور آپ ھیں کہ خوش ھونے کا نام نہیں لے رہے۔۔
جہیز ایک لعنت ھے
کہے جا رہے ھیں، لئے جا رہے ھیں
کوئی بھی نہیں چاھتا کہ اسکی بیٹی اسکے گھر سے خالی ہاتھ جائے، وہ اپنی حیثیت کے مطابق کچھ نا کچھ دے کے ہی بھیجنا چاھتا ھے لہٰذا جو وہ اپنی استطاعت کے مطابق، ساری عمر کی جمع پونچی کو لوٹا کے اپنی بیٹی کو دے دے اسی پہ راضی رہنا سیکھیے۔۔۔!!
بات یہ ھے کہ دنیاوی کاموں میں اباحت ھے لہٰذا ایسے مسائل کو بلا سوچے سمجھے نا اچھالا کریں۔۔۔
اگر آپ نے آواز اٹھانی ہی ھے تو لسٹس اور ایسے بڑے بڑے مطالبات کے خلاف اٹھائیے اور اس پہ سب سے پہلے خود عملدرآمد کیجئے ۔۔۔۔ صرف جہیز ایک لعنت ھے یہ نعرے مار لینا کافی نہیں ھے!!!

Leave a reply