کیا پاکستان کی میوزک، سینما انڈسٹری اور آئی ایس پی آر ناکام ہو گئے؟

0
30

دنیا بھر میں پھیلے خطرناک وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز نرسز طبی عملے پاک فوج پولیس رینجر بہادری اور ذمہ داری سے خدمات سر انجام دینے پر پوری قوم سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے اپنے مسیحاؤں کیلئے جذبات کا اظہار کر رہی ہے اور ان کو خراج تحسین اور سلام پیش کر رہی ہے

باغی ٹی وی : کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے طبی عملے اور پاکستانی فورسز کی خدمات پر لوگ ٹک ٹاک ٹویٹر یو ٹیوب فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر تعریفی ویڈیوز شئیر کرکے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں لیکن ان ویڈیوز کے پس منظر بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی کیسری فلم کا گانا ہے ان ویڈیو ز کو دیکھتے ہوئے سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا پاکستان کی میوزک، سینما انڈسٹری اور آئی ایس پی آر ناکام ہو گئے؟

سماجی رابطے کی سیب سائٹ ٹویٹر پر سلمان جاوید نامی صارف نے اپنے ٹویٹ میں مذکورہ ویڈیو میں استعمال ہونے والے گانے پر آئی ایس پی آر کو تنقید کا نشانہ بنایا
https://twitter.com/Ayesha701900053/status/1246784473485774849?s=19
جاوید نامی صارف نے لکھا کہ ایک غیرمقبول را ئے : آئی ایس پی آر ، شاعروں اور ہماری تخلیقی صنعت میوزک انڈسٹری کی ناکامی کا اندازہ مندرجہ ذیل حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے

جاوید نامی صارف نے لکھا کوویڈ 19 کا مقابلہ کرنے والے ایل ای اے یا طبی عملے کی تعریف کرنے والے سوشل میڈیا پر تقریبا 98٪ ویڈیوز ہیں ، ویڈیوز کے پس منظر میں ایک مخصوص گانا ایک بالی وڈ فلم ، کیسری کا ہے

Leave a reply