پہاڑوں کا ایک اور شیدائی چل بسا، معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ وفات پا گئے

0
105

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اور کوہ پیما کی موت ہو گئی ہے

نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی 66 برس کی عمر میں موت ہوئی ہے، وہ اسکردو کے پہاڑ سے گر کر زخمی ہوئے تھے، اہلخانہ نے موت کی تصدیق کی اور کہا کہ انکی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں آدا کر دیا گیا اور مقامی قبرستان میں ہی تدفین کی گئی،

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد نے نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ فورس کمانڈر کی طرف سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

علی رضا سدپارہ نے رواں برس کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا علی رضا سدپارہ کے پاس 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 مرتبہ سر کرنے کا اعزازحاصل کر رکھا تھا

جب وہ پہاڑ سے گرے تھے تو سیکریٹری الپائن کلب پاکستان کرار حیدری نے کہا تھا کہ سدپارہ پہاڑ سے پھسل کر کھائی میں جا گرے تھے، جس کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹ گئیں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ علی رضا سدپارہ کے کارناموں پر قوم کو فخر ہے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی کوہِ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے،و وزیرِ خارجہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بلند پہاڑوں کی چوٹیوں پر پاکستان کا پرچم لہرانے کا جنون رکھنے والے علی رضا سدپارہ کے انتقال کی خبر میرے لیئے باعثِ صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم علی رضا سدپارہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال کی خبر سن کی دلی دکھ ہوا۔ علی رضا سدپارہ کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ محمد علی سدپارہ کو ہم پہلے ہی کھو چکے ہیں، آج تربیتی مشق کے دوران زخمی ہونے والے علی رضا سدپارہ کو بھی ہم نے کھو دیا ہے وسائل کی کمی کے باجود پاکستان کے کوہ پیما دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ دنیا کا مشہور پہاڑی سلسلہ پاکستان میں موجود ہے جو دنیا بھر کے کوہ پیما کی توجہ کا مرکز ہے۔ یقینی طور پر ہمیں اپنے کوہ پیما کے تربیتی سینٹرز اور ان کے وسائل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نےا مشہور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کی ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مشہور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کوہ پیمائی میں منفرد مقام رکھتے تھے. انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر گلگت بلتستان کا نام روشن کیا. علی رضا سدپارہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کے صبر کے لیے دعا کی ہے

کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

Leave a reply