کوہاٹ، کشتی ڈوب گئی، 30 افراد تھے سوار،10 کی موت

0
35
kashti

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے کوہاٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
کوہاٹ میں کشتی ڈوب گئی ہے جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 30 افراد ڈوب گئے ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، کشتی تاندہ ڈیم میں ڈوبی، کشتی پر سوار افراد سیر کرنے کے لئے آئے تھے، ریسکیو ٹیموں کے مطابق کشتی میں سوار افراد میں سے زیادتی تعداد بچوں کی تھی،

ڈی سی کوہاٹ فرقان اشرف بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیر کے لیے آئے ہوئے افراد کی کشتی ڈوب گئی ہے کشتی میں 30 افراد سوار تھے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی، پشاور سے غوطہ خوروں کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے جو ٹیم ایک سے دو گھنٹے میں موقع پر پہنچ جائے گی،

اطلاعات کے مطابق کشتی میں مدرسے کے طلبا سوار تھے، بچوں کی عمریں 8سے10 سال کی درمیان ہیں،غوطہ خوروں نے اب تک 8 طلباء کو بچالیا ہے تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار 16 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 بچے دم توڑ گئے ہیں

 فل کورٹ مستر کیا جاتا ہے تو ہم بھی عدلیہ کےاس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں.حکمران اتحاد 

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

مریم نواز کی حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

Leave a reply