کوہاٹ میں فائرنگ سے5افرادجاں کی بازی ہار گئے آخر کیا وجہ بنی

0
26

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

باغی ٹی وی :کوہاٹ کے علاقے کاغذی بازار میں موسیقی کی تقریب جاری تھی کہ دو فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ دونوں فریقین کے درمیان پرانی دشمنی تھی۔فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعہ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک زخمی شخص کو گرفتار کر لیا۔

کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈھیری بانڈہ میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس میں باپ بیٹا جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت قیصر، جنید، نیاز ، عبدالرحمان اور قاسم الرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او کینٹ کوہاٹ قسمت خان کے مطابق موسیقی کا پروگرام مجاہد نامی شخص کے حجرے میں ہورہا تھا، جہاں 2 ایسے گروپ بھی آئے جن کے درمیان پرانی دشمنی تھی، اسی وجہ سے فائرنگ ہوئی۔ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

گزشتہ ماہ بھی کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Leave a reply